صفحہ اول / آرکائیو / الحاج فرید مفکر مسلم لیگ ن کے صوبائی اور ضلعی عہدوں سے مستعفی

الحاج فرید مفکر مسلم لیگ ن کے صوبائی اور ضلعی عہدوں سے مستعفی

آن لائن پاکستان ڈیجیٹل

ہنگو ( طفیل محمد خان) مسلم لیگ ن کے صوبائی نائب صدر الحاج فرید مفکر عہدے سے مستعفی ہو گئے، ضلعی صدارت سے بھی استعفی دیدیا۔ درسمند میں پارٹی تنظیمی اجلاس میں بڑا فیصلہ کردیا۔

ضلع ہنگو لیگی عہدیداروں اور ورکز سے خطاب کرتے ہوئے الحاج فرید مفکر نے 37 سال بعد پارٹی کی ضلعی صدارت سے استعفیٰ دےدیا۔

اس موقع پر پارٹی عہدیداران سیدجمال، حیات وزیر، ملک وحید، سپیکر تحصیل کونسل عبدالواحد اورکزئی، قاری واجد، الیاس خان سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر کی ضلع ہنگو ورکرز کیساتھ زیادتی پر سخت ردعمل کا اظہار کیا۔

تقریب کے آخر میں ایک احتجاجی پریس کانفرنس سے سابقہ ایم پی اے الحاج فرید مفکر نے امیرمقام کو مخاطب کرتے ہوئے باضابطہ طور پر پارٹی صدارت سے استعفیٰ کا اعلان کردیا اور صوبائی صدر اور وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیرمقام سے فوری طورپر ضلع ہنگو عہدیداروں سے ہنگامی ملاقات پر زور دیا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ اگر صوبائی صدر نے ضلع ہنگو ورکرز کےساتھ سوتیلے ماں والا سلوک ترک نہیں کیا تو پورے ضلع کے تمام تنظیمیں مرکزی قیادت کے سامنے استعفے پیش کرینگےاور آئندہ انتخابات سے بائیکاٹ کا اعلان کرینگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے