صفحہ اول / Tag Archives: مولانا فضل الرحمان

Tag Archives: مولانا فضل الرحمان

مولانا فضل الرحمان کی حماس رہنماؤں اسماعیل ہانیہ، خالد مشعل سے ملاقات

دوحہ – سربراہ جمعیت علما اسلام مولانا فضل الرحمان کی قطر میں حماس کے رہنماؤں اسماعیل ہانیہ اور خالد مشعل سے ملاقات ہوئی ہے۔ وفد کے ہمراہ قطر میں موجود جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حماس رہنماؤں سے ملاقات میں مسئلہ فلسطین پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا، ملاقات میں سیکرٹری جنرل جے یو آئی سندھ مولانا راشد محمود سومرو اور مفتی ابرار احمد بھی شریک ہوئے۔ اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اسرائیل فلسطین میں ظلم وستم کرکے قبلہ اول کو ہیکل میں بدلنے کی مذموم کوشش کر رہا ہے۔ حماس رہنما اسماعیل ہانیہ نے کہا کہ امت مسلمہ کا فرض ہے کہ وہ اسرائیلی مظالم کے خلاف متحد ہو جائے، انسانی حقوق کے دعویدار ممالک ہتھیاروں سے بھرے جہاز لے کر تل ابیب پہنچ رہے ہیں، امت مسلمہ بھی فلسطینی بھائیوں کی حمایت کیلئے میدان میں نکلے اور اپنی ماؤں بہنوں اور بھائیوں کی مدد کرے۔ خالد مشعل نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان پاکستان میں فلسطین کے سفیر کا کردار ادا کر رہے ہیں، کشمیر اور فلسطین پر عرصہ دراز سے مظالم انسانی حقوق کے دعویداروں کے منہ پر طمانچہ ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک کے دعویداروں کے ہاتھ معصوم بچوں اور خواتین کے خون سے رنگے ہوئے ہیں، فلسطینی صرف اپنی زمین ہی نہیں بلکہ امت مسلمہ کی طرف سے فرض ادا کرتے ہوئے قبلہ اول کی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں، وقت آ گیا ہے کہ امت مسلمہ عملی میدان میں فلسطینی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہو۔

مزید پڑھیں

افغانوں کو بلیک میل اور ان کی جائیدادوں پر قبضہ کیا جارہا ہے، فضل الرحمان

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ افغانوں کو بلیک میل اور ان کی جائیدادوں پر قبضہ کیا جارہا ہے۔ میڈیا کے مطابق افغان مہاجرین کی واپسی کی ڈیڈ لائن کے معاملے پر جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ افغان مہاجرین دو طرفہ مسئلہ ہے اس معاملے میں افغان حکومت سے مذاکرات کیے جائیں، افغان حکومت کو اعتماد میں لے کر ان کی واپسی کا طریقۂ کار طے کیا جائے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ غیر قانونی کی آڑ میں قانونی طور پر رہنے والے افغانوں کو بھی بلیک میل کیا جارہا ہے، مقامی انتظامیہ اور بااثر لوگ قانونی طور پر رہنے والے افغانوں کو بھی بلیک میل کرنے میں لگے ہوئے ہیں، ان کی جائیدادوں پر قبضہ کرنے کے لیے ظالمانہ رویہ اپنایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے پڑوسی ملک کے ساتھ تعلقات پر منفی اثرات مرتب ہوں گے، دوطرفہ مذاکرات کے مسئلے کو سنجیدگی سے حل کیا جائے۔

مزید پڑھیں

کوئی جبر و تسلط کسی محب وطن کو ملک آنے سے نہیں روک سکتا، فضل الرحمان

اسلام آباد – جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کوئی بھی جبر و تسلط کسی محب وطن کو ملک آنے سے نہیں روک سکتا۔ ‏جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کوئی کتنا بھی جبر و تسلط کرلے اس کا اثر زیادہ دیر تک نہیں رہتا، مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کو وطن واپسی پر دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتا ہوں۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت ختم ہونے کے بعد جے یو آئی ف، مسلم لیگ ن اور دیگر جماعتوں نے ملکر متفقہ طور پر شہبازشریف کو وزیراعظم بنایا تھا۔

مزید پڑھیں

شہباز شریف سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات، اتحاد برقرار رکھنے پر اتفاق

لاہور – سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف سے جمعیت علما اسلام اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی ملاقات ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے شہبازشریف سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، دونوں رہنماؤں نے مجموعی سیاسی صورتحال اور شفاف، آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اور مشاورت و اشتراک کے عمل سے آگے بڑھنے کا فیصلہ بھی کیا جبکہ دونوں قائدین نے اتفاق کیا کہ ملک کو بحرانوں سے متحد ہوکر نماٹایا جاسکتا ہے۔ مولانا فضل الرحمن نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کی وطن واپسی کے حوالے سے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔ شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 16 20 میں پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچانے میں آپ نے بھرپور تعاون کیا، تمام جماعتوں نے 16 ماہ میں سیاست کا نہیں صرف ریاست بچانے کا سوچا، پاکستان کو اتحاد، مشاورت اور اشتراک عمل ہی بحرانوں سے نکال سکتا ہے۔ لیگی صدر نے کہا کہ قائد نوازشریف کی وطن واپسی کے بعد سیاسی وجمہوری نظام مضبوط ہوگا۔ جے یو آئی سربراہ نے کہا کہ نوازشریف کی وطن واپسی پاکستان کے لئے اچھی خبر ہے، سچ بے نقاب ہوچکا ہے کہ نوازشریف سیاسی انتقام کا نشانہ بنائے گئے، نوازشریف اور ان کے خاندان کو ناحق ستایا گیا، یہ تاریخ کا سیاہ اور افسوسناک باب رہے گا۔ اُن کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کا مینڈیٹ تسلیم کیا لیکن نوازشریف کو ہی سیاسی نظام سے باہر کردیاگیا، سیاسی رہنماﺅں کو …

مزید پڑھیں

پاکستان پر اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لئے دباؤ ڈالا جارہا ہے، فضل الرحمان

خوشاب – جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان پر اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے دباؤ ڈالا جارہا ہے۔ جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان میں دو کروڑ 70 لاکھ بچے سکولوں سے باہر ہیں، امت مسلمہ کے سربراہان سے پوچھنا چاہتا ہوں فلسطین کے حق میں آپ کا مؤقف کہاں دفن ہوگیا، فلسطین انبیاء کی سرزمین ہے، ہمارے ملک کا مافیا ڈالر کا استعمال کر رہا ہے، ملک میں صرف سیاست دان نشانے پر ہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 2018ء کے الیکشن میں دھاندلی کرکے حکومت بنائی گئی، آئی ایم ایف کے حوالے ملک کر دیا گیا، یہ غلامی اب نہیں چلے گی، اسلام انسانی حقوق کے تحفظ کا باقاعدہ نظام رکھتا ہے، ہم جب تک قرآن و سنت کو اپنا رہنما نہیں سمجھیں گے تب تک خوشحالی ممکن نہیں، ہماری ریاست میں عام آدمی کی تربیت یوں کی جا رہی ہے کہ صرف نماز پڑھ لی جائے۔ سربراہ جے یو آئی نے کہا پارلیمنٹ کو ایسے ایسے لوگوں سے بھر دیا جاتا ہے جنہیں قرآن و سنت کا پتہ ہی نہیں ہوتا، ہماری نوجوان نسل کو اس حد تک کھائی میں پھینکا گیا ہے کہ وہ ہر طرح کی اخلاقیات سے دور چلا گیا ہے۔

مزید پڑھیں

موجودہ صورتحال میں فوری الیکشن ناگزیر ہیں: مولانا فضل الرحمان

لاہور – جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ موجودہ ملکی صورتحال میں انتخابات ناگزیر ہیں۔ لاہور میں سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک میں عام انتخابات فروری کے آخر تک ہوں گے، جو حالات قبائلی علاقوں میں ہیں الیکشن کمپین کرنا مشکل ہے، جمہوری ممالک میں نگران حکومت کا تصور ہی نہیں۔ سربراہ جے یوآئی ف کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم جماعتوں ایم کیو ایم، اختر مینگل و دیگر نے اتفاق رائے سے فوری الیکشن کروانے کا فیصلہ کیا تھا، پیپلز پارٹی نے عین آخری وقت میں چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر زور دیا، پیپلزپارٹی آخری وقت میں ایسا نہ کرتی تو اب تک انتخابات ہو چکے ہوتے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی چیئرمین کو لانے والوں نے اعتراف کیا کہ ان کا ایجنڈا کچھ اور ہے، پی ٹی آئی کو اقتدار میں اس لئے لایا گیا کہ ملک کو معاشی طور پر کمزور کیا جائے۔

مزید پڑھیں