صفحہ اول / Tag Archives: وزیر اعظم شہباز شریف’

Tag Archives: وزیر اعظم شہباز شریف’

نواز شریف 21 اکتوبر کوہی پاکستان آئیں گے، شہبازشریف کی پریس کانفرنس

لاہور – صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے کہا ہے کہ اللہ کو منظور ہوا تو نواز شریف 21 اکتوبر کو پاکستان آئیں گے۔ لاہور ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم بھی سیاست کو بچانے کیلئے ریاست کو ڈبو سکتے تھے، یہ کوئی مشکل کام نہیں تھا لیکن ہم نے فیصلہ کیا سیاست کو نقصان پہنچتا ہے پہنچ جائے ریاست بچ جائے۔ سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد کی وطن واپسی سے متعلق انہوں نے کہا کہ یہ سوال بار بار نہیں پوچھنا چاہیے کہ نواز شریف آ رہے ہیں یا نہیں۔ نواز شریف 21 اکتوبر کو پاکستان آ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی حکومت نے ذاتی مقاصد کی خاطر ریاست کو تباہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، ہماری 16ماہ کی مخلوط حکومت میں چیلنجز، مشکلات اور تاریخ کا بڑا سیلاب آیا، آئی ایم ایف کا بڑا چیلنج ہمارے سامنے تھا، گزشتہ حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ شرائط طے کی تھیں۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایک طرف ہمیں معاشی بدحالی ورثے میں ملی، دوسری طرف لانگ مارچ اور دھرنے تھے، 9 مئی کو پاکستان اور افواج پاکستان کے خلاف بغاوت ہوئی، اس سال گندم کی پیداوار کا 10 سالہ ریکارڈ ہے، کپاس کی پیداوار میں بھی پچھلے سالوں کے مقابلے میں بہتری آئی ہے۔ صدر ن لیگ کا کہنا تھا کہ ہم نے مسائل حل کرنے کیلئے جان توڑ کوشش کی، خدانخواستہ پاکستان دیوالیہ ہوجاتا تو کیا صورت گری ہوتی؟ ملک دیوالیہ ہوجاتا تو ایل سیز نہ کھل پاتیں، …

مزید پڑھیں