صفحہ اول / Tag Archives: پاکستان مسلم لیگ ن

Tag Archives: پاکستان مسلم لیگ ن

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کو بری کردیا

اسلام آباد – اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے بری کر دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپیل واپس لینے کی بنیاد پر فلیگ شپ ریفرنس میں نیب کی اپیل خارج کردی۔ نیب نے فلیگ شپ ریفرنس میں نواز شریف کی بریت کیخلاف اپیل واپس لے لی۔ مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے اسلام آباد سے بری ہونے کے بعد کہا کہ میں نے معاملات اللہ پر چھوڑ دیئے تھے، اللہ تعالیٰ نے آج سرخرو کیا ہے۔ مریم نواز کا ٹویٹ: مریم نوازشریف نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ جب انسان ظلم سہنے کے باوجود اپنے معاملات اللّہ تعالیٰ کے سپرد کر دیتا ہے تو وہ پوری دنیا کے سامنے انسان کو کس طرح سُرخرو کرتا ہے، یہ اس کی ایک مثال ہے ! شکر الحمد للہ۔

مزید پڑھیں

عمران خان کو ریاست مدینہ کا نام نہیں لینا چاہیے، نوازشریف

اسلام آباد – پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ جو باتیں انہوں ( خاور مانیکا) کی ہیں، میرا نہیں خیال کہ اس کے بعد عمران خان کو ریاست مدینہ کا نام لینا چاہیے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر میاں نواز شریف نے میڈیا سے مختصر گفتگو کی۔ اس موقع پر ایک صحافی نے پوچھا کہ”میاں صاحب کیا آپ نے خاور مانیکا کا انٹرویو دیکھا ہے؟” اس کے جواب میں نوازشریف نے کہا”جی دیکھا ہے جی،” اس سوال کے جواب میں کہ خاور مانیکا نے جو کچھ کہا ہے اس کے بعد رانا ثناء اللہ نے جو “در فٹے منہ” والی بات کی تھی کیا وہ درست ہے؟ قائد مسلم لیگ ن کہا کہ جو باتیں انہوں ( خاور مانیکا) کی ہیں، میرا نہیں خیال کہ اس کے بعد (عمران خان کو) ریاست مدینہ کا نام لینا چاہیے۔ ایک صحافی نے سوال پوچھا کہ ریاست مدینہ کا تو وہ نام لیتے تھے لیکن کیا اب اصل چہرہ سامنے آ گیا ہے، عمران خان کیا گل کھلاتے رہے؟ جواباً میاں نواز شریف نے کہا کہ میں نے تو کہا ہے کہ جو باتیں انہوں نے کی ہیں پھر اس کے بعد ریاست مدینہ کا نام نہیں لینا چاہیے۔

مزید پڑھیں

ترقی کا سفر جہاں رُکا تھا، وہیں سے دوبارہ شروع کریں گے، نواز شریف

لاہور – پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ اگر اللہ نے موقع دیا تو معیشت کی بہتری ہماری اولین ترجیح ہو گی۔ قائد ن لیگ محمد نوازشریف سے سیالکوٹ سے سابق ایم پی ایز، ٹکٹ ہولڈرز نے ملاقات کی، پارٹی قائد نے 21 اکتوبر کو مینار پاکستان پر تاریخی استقبال پر سیالکوٹ کے رہنماؤں اور کارکنوں کی کارکردگی کو سراہا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ ماضی کی تینوں حکومتوں میں معیشت ہمارے ایجنڈے کا بنیادی نکتہ رہا ہے، معیشت کی بہتری کی ہمیشہ بھرپور کوشش کی، معیشت کے موضوع میں صنعت، برآمدات اور مہنگائی سمیت سب کچھ ہی آجاتا ہے، معیشت کی بہتری مجموعی بہتری ہوتی ہے۔ سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے پھر موقع دیا تو ہماری حکومت کی اولین ترجیح معیشت کی بہتری ہوگی، عوام کی خدمت سے بڑی خوشی کسی اور چیز سے نہیں ملتی، الحمدللہ تمام بڑے بڑے منصوبے ہمارے دور میں ہی لگے ہیں، 20،20 سال پرانے منصوبے بھی ہمارے ادوار میں مکمل ہوئے۔ قائدن لیگ نے کہا کہ 1975ء سے جاری لواری ٹنل کا منصوبہ50 ارب روپے سے ہم نے اپنے دور میں مکمل کیا، کھربوں روپے لگنے کے باوجود کھٹائی میں پڑے نیلم جہلم منصوبے کو ہم نے مکمل کرایا، سندھ میں کوئلے کا ذکر سالوں سے ہورہا تھا، پہلی مرتبہ اپنے کوئلے کی بنیاد پر منصوبہ ہم نے لگایا۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں مزید پلانٹ لگا کر درآمدی ایندھن سے نجات مل سکتی تھی، قرض میں کمی آسکتی تھی، اللہ تعالیٰ نے ہمیں …

مزید پڑھیں

انتخابات کی تاریخ کا اعلان خوش آئند، عوام کی عدالت میں جانے کو تیار ہیں: شہباز شریف

لاہور – سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے عام انتخابات کی تاریخ کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی قیادت میں عوام کی عدالت میں جانے کو تیار ہے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عوامی قیادت آئے گی تو عوام کی زندگی میں خوش حالی آئے گی، قومی اسمبلی تحلیل کرنے والوں کو سپریم کورٹ نے ان کے جرم کی سنگینی بتا دی ہے، 3 اپریل اور 9 مئی کے جرم کی سزا آئین و قانون کی سربلندی اور ریاست کی عملداری کا معاملہ ہے۔ سابق وزیر اعظم نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) واحد جماعت ہے جس نے سب سے پہلے الیکشن کا عمل شروع کیا، پارٹی کا الیکشن سیل، پارلیمنٹری بورڈز، منشور کمیٹی کی تشکیل ہو چکی ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ یکم نومبر سے امیدواروں سے درخواستوں کی وصولی شروع کی جا چکی ہے، یہ تمام اقدامات اس امر کے عکاس ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے مسلم لیگ (ن) الیکشن کے لئے تیار ہے، اللہ تعالیٰ نے موقع دیا تو ملک میں ترقی کا عمل پھر شروع کریں گے۔ صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ 2018ء میں ملک ترقی کی جس بلندی پر تھا، نہ صرف اسی مقام پر واپس لائیں گے بلکہ وہاں سے آگے لے کر جائیں گے، ملک میں دوبارہ امن لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ توانائی بحران کا خاتمہ، بے روزگاری اور مہنگائی سے عوام کی جان چھڑائیں گے، نوجوانوں کی ترقی، کاروبار اور ہنرمندی کا دور پھر سے شروع ہو …

مزید پڑھیں

پاکستان ترقی کی طرف جا رہا تھا، اسے بربادیوں میں دھکیل دیا گیا، نواز شریف

لاہور – پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ترقی کی طرف جا رہا تھا، اسے بربادیوں میں دھکیل دیا گیا ہے۔ سابق وزیراعظم 4 سالہ خودساختہ جلاوطنی ختم کرکے پاکستان پہنچ گئے، جہاں وہ اسلام آباد سے لاہور پہنچنے کے بعد مینار پاکستان گراؤنڈ میں منعقدہ جلسے سے خطاب کررہے ہیں۔ نواز شریف نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج میری کئی برس بعد آپ سے ملاقات ہو رہی ہے کیونکہ آپ اور پاکستان سے میرا پیار کا رشتہ قائم و دائم ہے۔ آپ نے یا میں نے ایک دوسرے کو کبھی دھوکا نہیں دیا ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے دن رات کام کرکے خوب محنت کی اور ملک کو مسائل سے نکالا، لیکن ہمارے خلاف جعلی مقدمات بنائے گئے، ہماری پوری ٹیم کو جیلوں میں ڈالا گیا، شہباز شریف، مریم نواز اور دوسرے رہنماؤں کے خلاف کیسز قائم کیے گئے۔ نواز شریف نے کہا کہ ملک میں لوڈشیڈنگ ہم نے ختم کی تھی، شروع نہیں کی۔ ڈالر کو ہم نے روک کر رکھا ہوا تھا، آج آسمان سے باتیں کررہا ہے۔ روٹی ہمارے دور میں سستی تھی، آج بہت مہنگی ہے۔ پیٹرول ہمارے دور میں سستا اور آج بہت مہنگا ہے۔ لوگ سوچ رہے ہیں کہ جائیداد بیچ کر بلز ادا کریں۔ سابق وزیراعظم کا جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کچھ درد ایسے ہوتے ہیں جنہیں انسان کبھی فراموش نہیں کر سکتا، کچھ زخم کبھی بھرے نہیں جا سکتے۔ انہوں نے کہا کہ میری والدہ اور اہلیہ سیاست کی نذر ہو گئیں۔ …

مزید پڑھیں

ن لیگ سے زیادہ عوام کا کوئی ہمدرد نہیں، قوم سے ہمیشہ سچ بولا، شہباز شریف

لاہور – سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن سے زیادہ عوام کا کوئی ہمدرد نہیں، ن لیگ نے ہمیشہ قوم سے سچ بولا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی، ملاقات کرنے والوں میں سابق ایم این اے شیخ وسیم، سابق ایم پی ایز سعد وسیم اور چودھری الیاس شامل تھے۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور 21 اکتوبر کو قائد نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے گفتگو ہوئی، شہبازشریف نے قائد نوازشریف کے استقبال کی تیاریوں کے لئے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کے جذبے کو سراہا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ نوازشریف کا سنہرا دور اِنشاءاللہ پھر واپس آرہا ہے، مہنگائی میں کمی کا آغاز جلد ہونے والا ہے، تیز رفتار ترقی کا سفر پھر شروع ہونے کو ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے قوم سے کیا ہر وعدہ پورا کیا، دیانتداری سے قوم کی خدمت کی، اس موقع پر سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے اپنے اپنے علاقوں میں 21 اکتوبر کی تیاریوں کے بارے میں آگاہ کیا۔

مزید پڑھیں

نواز شریف کو مائنس کرنے والے خود مائنس ہوگئے، مریم نواز شریف

پشاور – پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ نواز شریف کو مائنس کرنے والے خود مائنس ہو چکے ہیں۔ خیبرپختونخوا میں پارٹی ونگز کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف خوش آمدید، مایوسی کے اندھیرو الوداع ، معمار پاکستان ویلکم بیک، سازشیو گڈ بائے ، مریم نواز شریف کے خطاب پر کارکنوں نے زبردست نعرے لگائے۔ مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف واپس نہیں آرہا، پاکستان کی خوش حالی کا دور واپس آ رہا ہے، نواز شریف کو مائنس کرتے کرتے پاکستان کی ترقی مائنس ہو گئی، نواز شریف کا پیغام پاکستان کی ترقی، مہنگائی سے عوام کو نجات دلانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے بہادری، ثابت قدمی سے سیاسی انتقام کا مقابلہ کیا اور سرخرو ہوئے، الحمدللہ نوازشریف نے عوام کو مہنگائی سے بچایا تھا، اس خدمت کی اُنہیں سزا ملی، 2016 میں عوام سے ترقی، مہنگائی میں کمی چھین لی گئی، نوازشریف کے خلاف سازش کے نتیجے میں عوام کو مہنگائی ملی۔ مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر نے کہا کہ سازشی نہیں چاہتے تھے کہ پاکستان معاشی طور پر مضبوط ہو، عوام مہنگائی کی غلامی سے آزاد ہوں، 21 اکتوبر اعلان ہے کہ عوام کی تکلیف کے دِن ختم ہونے والے ہیں، 21 اکتوبر اعلان ہے کہ غریبوں کے دُکھ درد کا احساس کرنے والا نوازشریف واپس آرہا ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف وہ ہے جس کے دور میں پانچ سال آٹے، گھی، چینی کی قیمت نہ بدلی، نوازشریف وہ ہے جس کے …

مزید پڑھیں

کارکن تیاری کریں، نواز شریف 21 اکتوبر کو وطن واپس آئینگے، شہباز شریف

لندن – سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف کی واپسی کے حوالے سے اہم اعلان کر دیا۔ سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ معمار پاکستان اور رہبر عوام محمد نواز شریف 21 اکتوبر کو وطن واپس تشریف لائیں گے۔ شہباز شریف نے کہا کہ محسن عوام محمد نواز شریف کا وطن آمد پر فقید المثال استقبال کیا جائے گا، ذرائع کے مطابق نواز شریف آئندہ ماہ 21 اکتوبر بروز ہفتہ لاہور لینڈ کریں گے۔ اس سے قبل مسلم لیگ ن کی لندن میں حسن نواز کے دفتر میں اہم میٹنگ ہوئی، ملاقات میں سابق وزیر اعظم شہباز شریف، سابق وزیر دفاع خواجہ آصف، ملک احمد خان نے شرکت کی۔ میٹنگ میں نواز شریف کی پاکستان واپسی پر قانونی رکاوٹیں اور الیکشن کے علاوہ دیگر اہم امور پر مشاورت کی گئی۔ واضح رہے کہ نواز شریف 19 نومبر2019ء کو علاج معالجہ کے لئے لندن گئے تھے، نواز شریف کے پلیٹ لیٹس خطرناک حد تک گر گئے تھے ان کو ہنگامی طور پر ایئرایمبولینس کے ذریعے لاہور سے لندن منتقل کیا گیا تھا، نوازشریف 3سال 11 ماہ بعد وطن واپس آئیں گے۔

مزید پڑھیں

چیئرمین پی ٹی آئی جن کا بندہ ہے وہ بچانے کی کوشش کر رہے ہیں، رانا ثنااللہ

اسلام آباد – پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر اور سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو پاکستان کی عالمی بدنامی کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے۔ اپنے ایک بیان میں رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ عدالتی نظام کے "لاڈلے” کو باہر جانے کی کیا ضرورت ؟ عالمی عدالت انصاف جانے کا مطلب پاکستان کو عالمی کٹہرے میں مجرم بنا کر کھڑا کرنا ہے، یہ مکروہ کام صرف ملک دشمن اور ان کے کارندے کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کو پاکستان واپس لانے، رہا کرانے اور آباد کرانے والے اب دہشت گردوں کو نیا راستہ دکھا رہے ہیں جن کا بندہ ہے وہ بچانے کی کوشش کر رہے ہیں، پہلے ہیرو بنایا، فارن فنڈنگ کی، اقتدار دلایا اقتدار میں لا کر پاکستان کی معیشت، خارجہ تعلقات تباہ کئے۔ سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے دور اقتدار میں مہنگائی سے خانہ جنگی کی راہ ہموار کی، نوجوانوں کے ذہن میں بارود بھرا تاکہ وہ حملہ آور جتھوں میں بدل جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو عالمی عدالت انصاف میں کھڑا کرنے سے فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے انسانوں کے حقوق غصب کرنے والوں کو دلی خوشی ہوئی، کٹھ پتلی کو پاکستان کی عالمی بدنامی کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی پر یہ پیسہ کون خرچ کر رہا ہے؟ واضح رہے کہ تحریک انصاف کے آفیشل ایکس (ٹوئٹر) ہینڈل سے چیئرمین پی ٹی آئی کے کیسز کا معاملہ اقوام متحدہ، عالمی عدالت …

مزید پڑھیں