صفحہ اول / آرکائیو / 90 روز میں ملک کی معاشی صورتحال عام انتخابات کروانے کی متحمل نہیں، شاہد خاقان عباسی

90 روز میں ملک کی معاشی صورتحال عام انتخابات کروانے کی متحمل نہیں، شاہد خاقان عباسی

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے سنئیر رہنماء شاہد خاقان عباسی نے نجی ٹی وی کیساتھ گفتگو میں کہا ہے کہ اس وقت اگر قومی اسمبلی تحلیل ہوتی ہے اور عام انتخابات 90 روز میں کروائے جاتے ہیں تو ملکی معیشت اس کی ہرگز متحمل نہیں ہو سکتی۔

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت کوشش ہے کہ معیشت کو استحکام دینے اور ملک کو سخت حالات سے نکالنے کیلئے مشکل فیصلے کیے جائیں۔

انھوں نے کہا کہ مشکل فیصلوں سے مہنگائی آتی ہے اور آج جو ہم فیصلے کر رہے ہیں وہ آج سے بہت پہلے ہو جانے چاہیے تھے۔

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن میں ہار جیت ہوتی ہے جبکہ مشکل فیصلوں کی سیاسی قیمت بھی ادا کرنا ہوتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے