صفحہ اول / آرکائیو / ہنگو، نگران صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ حامد شاہ نے پولیس ٹریننگ کالج ہنگو کا دورہ کیا

ہنگو، نگران صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ حامد شاہ نے پولیس ٹریننگ کالج ہنگو کا دورہ کیا

ہنگو (آن لائن پاکستان ڈیجیٹل ) خیبر پختونخواہ کے نگران صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجنئیرنگ حامد شاہ نے ہنگو پولیس ٹریننگ کالج کا دورہ کیا۔ کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج ڈی آئی جی فصیح الدین نے صوبائی وزیر کا استقبال کیا۔ دورے کے موقع پر علماء کرام، افسران اور صحافی بھی صوبائی وزیر کے ہمراہ تھے۔
صوبائی وزیر حامد شاہ نے پولیس ٹریننگ کالج میں مسجد کا سنگ بنیاد رکھ دیا جبکہ پولیس ٹریننگ کالج کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور پولیس ٹریننگ کالج میں جاری ترقیاتی کاموں کا بھی جائزہ لیا۔
اس موقع پر کمانڈنٹ پی ٹی سی نے نگران صوبائی وزیر حامد شاہ کو جاری ترقیاتی کاموں، پولیس ٹریننگ کالج کے مختلف شعبہ جات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
اس موقع پر نگران صوبائی وزیر نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس ٹریننگ کالج ہنگو ایک بہترین پروفیشنل ادارہ ہے جس سے پاکستان کے کونے کونےسے تعلق رکھنے والے پولیس و دیگر قانون نافذ کرنے والے افسران اور اہلکار پیشہ ورانہ تربیت حاصل کرتے ہیں اور اسی پیشہ ورانہ تربیت کے بدولت وہ اپنے اپنے اداروں میں احسن انداز میں فرائض انجام دیکر ملک و قوم کی خدمت کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ نگران صوبائی کابینہ اپنے مینڈیٹ میں رہتے ہوئے فرائض انجام دے رہی ہیں اور جو ذمہ داریاں ریاست کی طرف سے سونپی گئی انہیں یکسوئی کے ساتھ وزیر اعلی اور ان کی کابینہ ادا کرنے کے لئے مصروف عمل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے