صفحہ اول / آرکائیو / پشاور کے بے ہنگم ٹریفک کیلئے جلد لائحہ عمل تیار کریں گے۔ نگران صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ

پشاور کے بے ہنگم ٹریفک کیلئے جلد لائحہ عمل تیار کریں گے۔ نگران صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ

پشاور ( آن لائن پاکستان ڈیجیٹل)
نگران صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اور سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی شاہد خٹک نے کہا ہے کہ پشاور کے بے ہنگم ٹریفک کیلئے جلد لائحہ عمل تیار کریں گے۔ عوام مقررہ کرایہ ریٹ سے زیادہ کرایہ ادا نہ کریں۔
انہوں نے کہا ہے کہ پشاور لوکل روٹس اور بین الاضلاعی روٹس کی سواریاں مقررہ کرایہ ناموں سے زیادہ ہرگز ادا نہ کریں۔ سواریاں ٹرانسپورٹرز سے کرایہ نامہ ضرور طلب کریں۔
نگران صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ صوبائی دارالحلافہ میں ٹریفک اصلاحات کی سخت ضرورت ہے۔ سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی پر بھی حصوصی توجہ دے رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ محکموں سے جاری اور مکمل شدہ منصوبوں بارے بریفنگ لے رہے ہیں۔ سائنس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی وقت کی اہم ضرورت ہے اور آنے والا وقت ٹیکنالوجی کا ہے۔
نگران صوبائی وزیر نے کہا کہ اپنی مینڈیٹ کے مطابق اصلاحات لارہے ہیں۔ طلباء و طالبات تمام تر توجہ حصول تعلیم پر مرکوز رکھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے