اسلام آباد ( آن لائن پاکستان ڈیجیٹل) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے بھارہ کہو بائی پاس فلائی اوورکی تعمیر کے دوران حادثے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی۔ جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے جمعرات کو پیش آنے والے حادثہ کی انکوائری کےلئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
سابق سیکرٹری داخلہ شاہد خان کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی اس حادثہ کا ہر پہلو سے جائزہ لے گی۔ کمیٹی کو ہنگامی بنیادوں پر انکوائری رپورٹ مرتب کرکے وزیراعظم کو پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ بھارہ کہو منصوبے میں کسی قسم کی غفلت قابل قبول نہیں ہوگی۔