اسلام آباد ( آن لائن پاکستان ڈیجیٹل) ورلڈ بینک کے پاکستان میں کنٹری ڈائریکٹر ناجی بن حسائن نے پاکستان بیورو برائے شماریات کو جنوبی ایشیا کی پہلی ڈیجیٹل مردم شماری شروع کرنے پر مبارکباد دی ہے۔ جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ یہ ڈیٹا منصوبہ بندی اور گڈ گورننس کو بہتر بنانے کے لیے اہم ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ نتائج کا انتظار ہے اور یہ دیکھنے کے لیے کہ محققین جلد ہی پاکستان میں آبادی کے تناسب کے حوالے سے تجزیہ کرنے کے لیے ڈیٹا تک رسائی حاصل کرتے ہیں