فائل فوٹو)
کراچی: اداکارہ مایا علی نے اپیل کی ہے کہ مشکل وقت میں ضرورت مندوں کی مدد کریں۔
مایا علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مفت آٹا نہ ملنے پر رونے والے شہری کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ زیادہ عطیات دیں اور ضرورت مندوں کی مدد کریں۔
اداکارہ نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں اپیل کرتی ہوں کہ آپ سب اپنی استطاعت کے مطابق ضرورت مندوں کی مدد کریں اللہ آپ کو اس کا اجر دے گا انشاءاللہ۔‘
یاد رہے کہ موجودہ مہنگائی کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت نے غریب عوام کے لیے مفت آٹا سکیم شروع کی ہے جہاں بد نظمی کی وجہ سے کئی جانوں سے بھی محروم ہو چکے ہیں۔