صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور بیگم ثمینہ علوی نے مرحوم امجد اسلام امجد کی رہائش گاہ پر جا کر اہل خانہ سے اظہارِتعزیت کیا۔ ایوان صدر میڈیا ونگ کے مطابق اس موقع پر صدر مملکت اور خاتون اول نے مرحوم کے لیے فاتحہ خوانی کی۔
صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ مرحوم امجد اسلام امجد اردو ادب کے عظیم شاعر و مصنف تھے۔ پاکستان کو ان جیسے لوگوں پر فخر ہے اور ان کا نقصان قوم کا نقصان ہے۔صدر مملکت نے پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا، اظہار افسوس کیا۔