اسلام آباد ( آن لائن پاکستان ڈیجیٹل) واپڈا کی جانب سے جاری دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے تازہ اعداد وشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 17 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 55 ہزارکیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 8 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 8 ہزار 800 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 15 ہزار 500 کیوسک، اخراج 15 ہزار 500 کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 18 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 25 ہزارکیوسک ہے جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پرآمد 7 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 3 ہزار کیوسک ہے ۔
تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1398 فٹ،ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1451.50 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 1.140 ملین ایکڑ فٹ ہے ۔
منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ،ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1106.85 فٹ،ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.507 ملین ایکڑ فٹ ہے ۔
چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ،بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 640.40 فٹ،بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.030 ملین ایکڑ فٹ ہے ۔