صفحہ اول / آرکائیو / پشاور، فارن جرنلسٹ ڈیلیگیشن کی ملک سعد شہید پولیس لائنز آمد

پشاور، فارن جرنلسٹ ڈیلیگیشن کی ملک سعد شہید پولیس لائنز آمد

پشاور ( ہارون رشید) فارن جرنلسٹ ڈیلیگیشن کی ملک سعد شہید پولیس لائنز پشاور آمد، فارن جرنلسٹ ڈیلیگیشن نے یادگار پولیس شہداء پر پھول چڑائے اور بلند درجات کیلئے دعائے معفرت کی گئی۔ وفد نے مسجد دھماکہ کی جگہ کا دورہ کرتے ہوئے ایس پی ہیڈ کوارٹرز رحیم حسین نے بریفنگ دی۔
فارن جرنلسٹ ڈیلیگیشن نے ملک سعد شہید پولیس لائنز مسجد میں ہونے والا دھماکے پر اظہار افسوس کیا۔ بعد ازاں فارن جرنلسٹ ڈیلیگیشن نے سی سی پی اومحمد اعجاز خان کے ساتھ خصوصی ملاقات کی۔
خصوصی ملاقات کے دوران سی سی پی او محمد اعجاز خان نے ملک سعد شہید پولیس لائنز آمدپر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے موجودہ حالات و اقعات اور امن وامان کے حوالے تفصیلی گفتگو کی گئی۔
ملاقات کے دوران سی سی پی او محمد اعجاز خان نے کہا کہ خیبر پختونخواہ پولیس کی داستان قربانیوں سے بھری پڑی ہے۔ دہشتگردی کے حالیہ وار میں خیبر پختونخواہ پولیس کو یہ امتیاز حاصل ہے کہ سپاہی سے آئی جی پی تک کے افسران نے اس ملک و قوم کے روشن مستقبل کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔
کیپٹل سٹی پولیس جدید ہتھیاروں سے لیس ہو کر ہر قسم کے حالات سے نمٹنے کیلئے حوصلے بلند ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صحافیوں اور پولیس کا چولی دامن کا ساتھ ہے جنہوں نے ہمیشہ جرائم کی سرکوبی اور شہر میں قیام امن کی خاطر مثبت کردار ادا کیا۔ فارن جرلسٹ ڈیلیگیشن وفد نے خیبر پختونخواہ پولیس کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
وفد نے کہا کہ امن کی خاطر پولیس اور سکیورٹی فورسزنے کو قربانیاں دی ہیں ان کا نعملبدل نہیں۔
وفد نے مسجد کی ازسر نو تعمیر کیلئے مسجد کے بجٹ میں مالی مدد کرنے کیساتھ ساتھ چار سو قران پاک کا تحفہ بھی اسی ہفتے دینے کا بھی اعلان کر دیا۔
ملاقات کے دوران سی سی پی او نے کہا کہ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون تصور کیا جاتا ہے جو شہر میں قیام امن اور معاشرے سے جرائم کے خاتمہ میں صحافیوں کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
صحافی حضرات سماج میں چھپے جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی کے ساتھ ساتھ معاشرتی برائیوں کے خاتمہ میں بھی ہمیشہ کی طرح اپنا مثبت کردار ادا کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے