صفحہ اول / آرکائیو / پشاور، نگران معاون خصوصی پیر ہارون شاہ نے بڑا اعلان کر دیا

پشاور، نگران معاون خصوصی پیر ہارون شاہ نے بڑا اعلان کر دیا

پشاور( ہارون رشید) نگران وزیراعلٰی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی پیر ہارون شاہ نے بڑا اعلان کر دیا،معاون خصوصی پیر ہارون شاہ نے تنخواہ اور مراعات کے بغیر کام جاری رکھنے کا اعلان کر دیا، نگران وزیر اعلٰی کے نو منتخب معاون خصوصی پیر ہارون شاہ کا کہناہے کہ وہ عوامی خدمت کے جذبہ کے تحت صوبائی کابینہ میں شامل ہوئے ہیں اورموجودہ معاشی بحران میں تنخواہ و مراعات لیکر سرکاری خزانہ پر بوجھ نہیں بن سکتے، انہوں نے کہا کہ انکی کوشش ہو گی کہ وہ اپنی ساری توجہ صوبہ کے عوام کی خدمت پر مرکوز رکھیں، عوامی خدمت کیلئے سب سے پہلے اپنی ذات کی قربانی دینی پڑتی ہے، ملک بھر بالخصوص صوبہ کی معاشی صورتحال اس بات کا تقاضا کرتی ہے کہ سخت فیصلوں کا اطلاق اپنی ذات سے کیا جائے، اس لئے انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ بطور رکن نگران صوبائی کابینہ تنخواہ و مراعات حاصل نہیں کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے