صفحہ اول / آرکائیو / پاکستان سپر لیگ 8، لاہور قلندر نے ملتان سلطان کو 21 رنز سے شکست دے دی

پاکستان سپر لیگ 8، لاہور قلندر نے ملتان سلطان کو 21 رنز سے شکست دے دی

پاکستان سپر لیگ 8 میں لاہور قلندرز نے ایک اور فتح اپنے نام کرلی، ملتان سلطانز کو 21 رنز سے شکست دے کر اپنی ٹاپ پوزیشن کو مزید مضبوط کرلیا، رضوان الیون 181 رنز ہدف کے تعاقب میں 159 رنز بناسکی۔

لاہور قلندرز کے 181 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز ہی بناسکی۔

لاہور قلندرز کی جانب سے راشد خان نے 15 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل پی ایس ایل 8 کے 20 ویں میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ملتان سلطانز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنا ڈالے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے انور علی، احسان اللہ، عباس آفریدی اور کیرن پولارڈ نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ثمین گل نے ایک شکار کیا۔

پی ایس ایل کی دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز 7 میچز کھیل کر 6 کامیابیوں کے ساتھ پوائنٹس ٹیبلز پر 12 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ ملتان سلطانز کے 7 میچز میں 4 کامیابیوں کے ساتھ 8 پوائنٹس ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے