اسلام آباد ( آن لائن پاکستان ڈیجیٹل) وزیراعظم محمد شہباز شریف دو روزہ دورے پر قطر روانہ ہو گئے۔ وزیراعظم آفس میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف اپنے دورے قطر کے دوران دوحہ میں اقوام متحدہ کی کم ترقی یافتہ ممالک کے حوالے سے پانچویں کانفرنس میں شرکت کرینگے۔اس کے علاوہ وہ کانفرنس میں شریک رہنمائوں اور وفود سے بھی ملاقاتیں کرینگے۔