صفحہ اول / آرکائیو / وزیر اعظم محمد شہباز شریف دو روزہ دورے کے لئے قطر پہنچ گئے

وزیر اعظم محمد شہباز شریف دو روزہ دورے کے لئے قطر پہنچ گئے

اسلام آباد ( آن لائن پاکستان ڈیجیٹل) وزیر اعظم محمد شہباز شریف دو روزہ دورے کے لئے قطر پہنچ گئے۔ وزیراعظم اقوام متحدہ کی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ وزیر اعظم آفس میڈیا ونگ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ترقی کرتے ممالک کی کانفرنس کا یہ پانچواں اجلاس ہے۔ کانفرنس 5 مارچ سے دوحہ میں شروع ہو گی۔

امیر قطر کانفرنس میں شریک سربراہان مملکت اور وزرائے اعظم کے اعزاز میں استقبالیہ دیں گے۔وزیراعظم محمد شہباز شریف امیر قطر کے استقبالیہ میں شرکت کریں گے۔ وزیراعظم 6 مارچ کو کانفرنس کے اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے