صفحہ اول / آرکائیو / خود پر ہونیوالی تنقید کو میں نے بھی دل پر نہیں لیا، ریما خان

خود پر ہونیوالی تنقید کو میں نے بھی دل پر نہیں لیا، ریما خان

کراچی ( آن لائن پاکستان ڈیجیٹل) مشہور پاکستانی فلم سٹار ریما خان نے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان فلم انڈسٹری مشکل دور سے گزر رہی ہے لیکن مستقبل سے اچھی امیدیں وابستہ رکھنی چاہیں۔

اپنے اوپر ہونے والی تنقید کو میں نے کبھی دل پر نہیں لیا،رویوں میں تبدیلی لا کر ہی ہم بہتری کی جانب بڑھ سکتے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ریما خان کا کہنا تھا کہ آج مجھے یہ جو بھی نام اور مقام ملا ہے یہ سب پاکستان کی وجہ سے ہے۔

پاکستان سے باہر رہ کر میرے اوپر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ میں پاک سرزمین کے کو مزید سنواروں، آرٹسٹ پبلک پراپرٹی ہوتا ہے جو آپ کو عام سے خاص بناتا ہے اس کا آپ پر حق ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری کے حوالے سے میری سوچ مثبت ہے اور ہماری فلم انڈسٹری مزید بہتر اور ترقی کی راہوں پر گامزن ہو سکتی ہے۔

اس وقت پاکستان انڈسٹری مشکل دور سے گزررہی ہے لیکن مستقبل سے اچھی امیدیں وابستہ رکھنی چاہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے