صفحہ اول / آرکائیو / عمران خان کی گرفتاری کیلئے آئی پولیس ٹیم واپس روانہ

عمران خان کی گرفتاری کیلئے آئی پولیس ٹیم واپس روانہ

اسلام آباد سے لاہور آئی پولیس ٹیم پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو گرفتار نہ کر سکے۔ گرفتاری نہ ہونے پر پولیس ٹیم واپس روانہ ہوگئی۔

پولیس اہلکار جب عمران خان کے کمرے میں پہنچے تو وہ کمرے میں موجود نہیں تھے۔

اسلام آباد پولیس کی ٹیم ایس پی سٹی حسین طاہر کی سربراہی میں لاہور پہنچی۔ ممکنہ گرفتاری کے پیش نظر عمران خان نے اپنی لیگل ٹیم کو بھی زمان پارک طلب کیا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق عدالتی حکم پر عمران خان کی گرفتاری کیلئے اسلام آباد پولیس لاہور پہنچی تھی۔

واضح رہے کہ ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے