صفحہ اول / آرکائیو / ہنگو، سابق ایم پی اے حاجی عتیق الرحمان نے خود کو احتساب کیلئے پیش کر دیا

ہنگو، سابق ایم پی اے حاجی عتیق الرحمان نے خود کو احتساب کیلئے پیش کر دیا

ہنگو (آن لائن پاکستان ڈیجیٹل) سابق ایم پی اے حاجی عتیق الرحمان نے کہا ہے کہ میرے سمیت بعد میں آنے والے تمام ہنگو کے اراکین اسمبلی کے اثاثے چیک کئے جائیں، لوٹ مار اور عوام کو دھوکہ دینے والے قوم کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں۔ تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین کا دل سے احترام ہے، قانون کا سب کو سامنا کرنا چاہئیے۔

حاجی عتیق الرحمان نے اپنے بھائی تحصیل چئیرمین عامر غنی اور مشران کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شہید غنی الرحمان نے ہنگو کو انفراسٹرکچر دیا وہ آج بھی موجود ہے۔ جنرل انتخابات میں بھر پور طریقے سے حصہ لیں گے، غنی الرحمان گروپ ہنگو، ٹل، اور اورکزئی میں اپنی سیاسی طاقت کا مظاہرہ کریگا۔

حاجی عتیق الرحمان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان اور نگران سیٹ اپ کو شفاف منصفانہ اور آزادانہ انتخابات کیلئے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہئیے۔ تمام سیاستدان قابل احترام ہے، تاہم کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اور عطاء الرحمان سے آج بھی اچھے مراسم ہے۔ آج عوام کے دکھ درد غمی خوشی، جنازوں و شادیوں میں شرکت کرنے والے جب اسمبلیوں کا حصہ تھے اس وقت کہاں تھے؟، میں خود کو بھی ہر قسم کے احتساب کیلئے پیش کرتا ہوں، اور باقی ہنگو کے اراکین اسمبلی بھی خود کو احتساب کیلئے پیش کریں۔
انہوں نے کہا کہ جنرل انتخابات میں ایک مضبوط پینل کیساتھ حصہ لیں گے، تمام سیاسی جماعتوں نے رابطے کئے ہیں تاہم سیاسی مستقبل کا فیصلہ عزیز و اکابر اور ہنگو کے عوام سے مشاورت کرکے کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حاجی عبد الہادی اورکزئی نفیس شخصیت ہے اور ان کی سماجی فلاح کے اقدامات قابل تعریف ہے۔

حاجی عتیق الرحمان نے کہا کہ ہمارے والد معمار ضلع ہنگو حاجی غنی الرحمان شہید کا انفراسٹرکچر آج بھی موجود ہے مگر اب جو کام ہوتا ہے وہ دو دن کے بعد غائب ہو جاتا ہے۔ ہم سیاسی لوگ ہے اور احتساب کرنے کا حق عوام کو دیتے ہیں تاہم متعلقہ اداروں کو بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہئیے۔

ایک سوال کے جواب میں حاجی عتیق الرحمان نے کہا کہ اورکزئی کے مشران کو چاہئیے تھا کہ وہ مردم شماری میں اس طرح حصہ لیتے جس طرح وہ ووٹرز کو اپنے حق میں استعمال کرتے ہیں تاہم مردم شماری کے مراحل میں سستی کے خطرناک نتائج مرتب ہوتے ہیں۔

حاجی عتیق الرحمان نے کہا کہ مشکل سے مشکل حالات میں بھی ہنگو عوام کیساتھ اپنی محبت کا عملی اظہار کیا ہے، ضلع ہنگو کے عوام اور ہمارے دکھ سکھ سانجھے ہیں اور ہم ایک دوسرت کیلئے لازم و ملزوم ہے، ہنگو کی ترقی بے روزگاری کا خاتمہ، پائیدار امن، سماجی ترقی، نوجوانوں کو صحت مندانہ سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا ، صحت تعلیم کے نئے دروازے کھولنا میری سیاست کا ایجنڈا ہے، انشاء اللہ عوام کی خدمت کرتا رہوں گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے