صفحہ اول / آرکائیو / پی ڈی ایم نے اپنی سیاست ریاست پر قربان کر کے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا۔ اکرم خان درانی

پی ڈی ایم نے اپنی سیاست ریاست پر قربان کر کے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا۔ اکرم خان درانی

بنوں ( آن لائن پاکستان ڈیجیٹل) سابق وزیر اعلیٰ اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ ملک پر مشکل حالات ضرور ہے لیکن یہ وقت جلد ختم ہوجائیگا، پی ڈی ایم نے اپنی سیاست ریاست پر قربان کرکے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچا لیا ہے، پی ٹی آئی عدالیہ اور اداروں کو ٹارگٹ کرکے ملک میں انارکی پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے مختلف وفود اور صحافیوں سے ملاقات میں کہا کہ آنے والا دور جمعیت علماء اسلام ہے، سابق حکومت کے جنوبی اضلاع اور خصوصا بنوں سے ہونے والے ہر ایک زیاتیوں کا مکمل حساب کتاب لینگے۔

اس موقع پر ذوہیب اکرم خان درانی،سمیت دیگر پارٹی عہدیدار بھی موجود تھے۔

سابق وزیر اعلیٰ اکرم خان درانی نے کہا کہ اس وقت ملک پر مشکل وقت آیا ہے اس مشکل سے نکالنے کیلئے پوری پی ڈی ایم قیادت اور حکومت اپنی تمام تر توانائیاں صرف کررہی ہے تاکہ ملک کو درست سمت پر لے جایا جاسکیں کیونکہ خیبر پختونخوا میں دس سال اور وفاق میں حکومت کرنے کے بعد عمران خان اور اُن کی پوری نااہل سلیکٹڈ ٹیم نے ملک کا ستیا ناس کردیا اور ملک کو عالمی سطح پر بدنامی کے سوا کچھ نہیں دیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ملک کو تحفے میں ملنے والی گھڑی کا سودہ کرکے پاکستان کا امیج خراب کردیا جسکی وجہ سے ہماری دنیا میں جگ ہسائی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اور اُن کی نالائق نااہل ٹیم نے حکومت کرکے ملکی معشیت کو وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا ہے کیونکہ ہر جگہ اب پی ٹی آئی کے کرپشن اور لوٹ مار کے قصے سامنے آرہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈ ی ایم اگر حکومت نہ لیتی تو آج پاکستان ٹوٹ چکا ہوتا موجودہ حکومت ملک کو بچانے کیلئے سیاست کو قربان کرکے ملک کو ترجیح دی۔

انہوں نے کہا کہ ان شاء اللہ مشکل حالات کا جلد خاتمہ ہوجائیگا۔ آنے والا دور ایک بار پھر جمعیت علماء اسلام کا ہوگا اور مغرب کے نمائندوں اور نااہل سلیکٹڈ ٹیم کو کارکنوں سمیت سیاسی میدان سے آؤٹ کردینگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے