صفحہ اول / آرکائیو / بنوں، پولیس اہلکار اپنے حق کیلئے آواز اٹھانے پر برخاست، اقوام نے فوری بحالی کا مطالبہ کر دیا

بنوں، پولیس اہلکار اپنے حق کیلئے آواز اٹھانے پر برخاست، اقوام نے فوری بحالی کا مطالبہ کر دیا

آن لائن پاکستان ڈیجیٹل

بنوں (محمد نعمان) اقوام سوکڑی، عمائدین بنوں، انجمن تاجران اور وکلاء برادری نے آئی جی پولیس سے کانسٹیبل جمشید کی فوری بحالی کا مطالبہ کر دیا اور اس کو پوری بنوں کا مشترکہ مطالبہ قرار دیا۔

بنوں پریس کلب میں پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اقوام سوکڑی اور پی ٹی ائی کے تحصیل راہنما سکندر حیات خان، ملگری وکیلان بنوں کے راہنما نثار منڈان ایڈوکیٹ، چمبر اف کامرس کے صدر شاہ وزیر خان، سنئیر نائب صدر ناصر خان بنگش، تاجران کے صدر گل پیر اور کونسلر اتحاد کے جنرل سیکرٹری ایوب خان ایڈوکیٹ نے کہا کہ جمشید کی بر خاستگی کی وجہ سے پورے بنوں میں مایوسی پھیلی ہوئی ہے اور ایسے واقعات سے پولیس کے جوانوں کا مورال نیچے آ رہا ہے جو قوم اور ملک کے لئے کسی طرح سے فائدہ میں نہیں،

انہوں نے کہا کہ اپنے حق کے لئے اواز اٹھا کونسا جرم ہے، دورہ بنوں کے موقع پر آئی جی کا بنوں کے عمائدین کے ساتھ نہ ملنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کی پولیس وہ پولیس ہے جنہوں نے دہشت گردی کی جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں دی ہے اور سینے گولیوں کے سپرد کے لئے ڈھال بنا کر پیش کئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر ایک کانسٹیبل اپنے حق کے لئے آواز بلند کرے تو اس کو تنبیہ کی جا سکتی ہے لیکن ان کو نوکری سے بر خاست کرنا ظلم کی انتہا ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں اور اس کی فوری بحالی کا مطالبہ کرتے ہیں کیونکہ اگر اس کو بحال نہ کیا گیا تو پولیس کے جوانوں کے حوصلے جواب دے جائیں گے اور دہشت گردی کے خلاف ہماری جیتی ہوئی جنگ ہار میں تبدیل ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جمشید کی بحالی کا مطالبہ صرف جمشید اور سوکڑی کے عوام کا نہیں بلکہ یہ پورے بنوں کے اقوام کا مشترکہ مطالبہ ہے، ہم چیف جسٹس آف پاکستان سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس واقعہ کے خلاف سو موٹو ایکشن لیں اور پولیس فورس میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ کرے۔

انہوں نے ائی جی خیبر پختونخوا اور نگران وزیر اعلیٰ سے مطالبہ کیا کہ وہ پولیس کے اعلیٰ حکام کی طرف سے اٹھائے گئے اس انتہائی اقدام پر نظر ثانی کرے اور قوم میں پھیلی ہوئی بے چینی کا خاتمہ کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے