صفحہ اول / آرکائیو / پنجاب انتخابات، پی ٹی آئی کا ایک ہفتے میں امیدوار فائنل کرنے کا فیصلہ

پنجاب انتخابات، پی ٹی آئی کا ایک ہفتے میں امیدوار فائنل کرنے کا فیصلہ

لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب میں عام انتخابات کیلیے امیدواروں کا تعین شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت زمان پارک میں پارٹی قیادت کا اجلاس ہوا، جس میں سپریم کورٹ کے فیصلے اور الیکشن کے انعقاد کے حوالے سے بات کی گئی۔

اجلاس میں قانون کی بالادستی اور آئین کے تحفظ کیلیے وکلا کو زبر دست خراج تحسین پیش کیا گیا جبکہ شرکا نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ آئین و عدلیہ پر یلغار، انتخاب کو التوا میں ڈالنے کی کوشش پر بھرپور مزاحمت کی جائے گی۔

اجلاس میں طے پایا کہ پنجاب کے انتخابات کیلیے امیدواروں کے تعین کا عمل شروع کیا جائے، شرکا نے امیدواروں کے انٹرویوز کل سے شروع کرنے اور ایک ہفتے میں نام فائنل کرنے پر اتفاق کیا۔

بعد ازاں زمان پارک کے باہر کارکنان کے ساتھ افطار کے بعد مختصر گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ ’الیکشن کیلیے آپ سب کو تیار رہنا ہے، میں کل سے ٹکٹ تقسیم کرنا شروع کررہا ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے