پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں لاہور قلندرز کو مسلسل دوسری بار چیمپئن بنانے والے قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کی طویل عرصے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے دوران ہو گی۔
یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف لاہور، راولپنڈی اور کراچی میں 14 اپریل سے 7 مئی تک ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز کھیلی جائیگی۔
شاہین شاہ آفریدی آئی سی سی مینز، ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2022ء کے بعد انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ ٹیسٹ اور تین ون ڈے میچز سے محروم ہو گئے کیونکہ وہ جولائی میں سری لنکا میں ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران گھنٹے کی انجری کا شکار ہوئے تھے اور اپنی بحالی مکمل کر رہے تھے۔ اس کے بعد سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ، نیدرلینڈز کے خلاف ون ڈے سیریز، متحدہ عرب امارات میں ایشیا کپ اور 7 میچوں کی ٹی ٹونٹی سیریز سے محروم ہو گئے تھے۔
سالہ فاسٹ باؤلر ، جس نے 99 ٹیسٹ، 62 ون ڈے اورٹی ٹونٹی میں 58 وکٹیں حاصل کی ہیں، نے پاکستان سپر لیگ 8 میں شاندار واپسی کی جب اس نے لاہور قلندرز کو ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کرنے والی پہلی ٹیم بنایا، یہی نہیں، شاہین کی کارکردگی بلے اور گیند دونوں کے ساتھ شاندار تھی – انہوں نے 168.35 کے اسٹرائیک ریٹ پر 133 رنز بنائے اور 9.13 کے اکانومی ریٹ سے 19 وکٹیں حاصل کیں۔
شاہین کے علاوہ بابر اعظم، فخر زمان، حارث رؤف اور محمد رضوان کی بھی ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔ تمام کھلاڑیوں نے گزشتہ ماہ شارجہ میں افغانستان کے خلاف تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں آرام دیا گیا تھا۔
بابر اعظم نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بطور کپتان اپنی معمول کی خدمات جاری رکھیں گے، شاداب نائب کپتان کے طور پر اپنی اصل پوزیشن پر واپس آجائیں گے۔
شارجہ میں شاندار پرفارمنس کے بعد تین نوجوان گنز احسان اللہ، صائم ایوب اور زمان خان کو ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں برقرار رکھا گیا ہے جبکہ احسان اللہ کو بھی کیریئر میں پہلی بار ون ڈے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔سکواڈ 6 اپریل کو لاہور میں جمع ہوگا جہاں تربیتی کیمپ 7 اپریل کو شروع ہوگا۔
ٹی ٹونٹی سکواڈ
بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، فہیم اشرف، فخر زمان، حارث رؤف، افتخار احمد، احسان اللہ، عماد وسیم، محمد حارث، محمد نواز، محمد رضوان، نسیم شاہ، صائم ایوب، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود اور زمان خان
ون ڈے سکواڈ:
بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، عبداللہ شفیق، فخر زمان، حارث رؤف، حارث سہیل، احسان اللہ، امام الحق، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود اور اسامہ میر۔
متبادل کھلاڑی:
عباس آفریدی، ابرار احمد اور طیب طاہر