صفحہ اول / آرکائیو / سعودی شہری کے فش فارم سے سالانہ 40 ٹن مچھلی کی پیداوار

سعودی شہری کے فش فارم سے سالانہ 40 ٹن مچھلی کی پیداوار

سعودی عرب( آن لائن پاکستان ڈیجیٹل) سعودی عرب میں کے شہر نجران کے نواحی قصبے ’الحرشف‘ کے مقامی شہری کے فش فارم سے سالانہ 40 ٹن مچھلی کی پیداوار حاصل کی جاتی ہے۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابق نجران کے قصبے الحرشف میں رہنے والے شہری محمد صالح آل سوید نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ اس کا فش فارمنگ کا تجربہ نہایت کامیاب رہا ہے اور سالانہ 40 ٹن مچھلی کی کی پیداوار حاصل کرتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ فش فارمنگ کا آغاز شوقیہ طورپرپانچ برس قبل کیا تھا۔ ابتدا میں فارمنگ کےلیے جو تالاب بنایا تھا،اس سے موسم سرما میں مچھلیوں کی پیداوارمتاثر ہوتی تھی بعدازاں وادی میں ایک ڈیم تعمیر کرنا پڑا جہاں مچھلیوں کی بریڈنگ کے تمام انتظامات کیے گئے۔

سوید نے بتایا کہ فارم کے منصوبے کی توسیع کے لیے زرعی ترقیاتی فنڈ سے رجوع کیا جہاں منصوبے کو دیکھتے ہوئے ڈھائی لاکھ ریال کی امداد کی گئی جس سے فارم کے توسیعی منصوبے پرعمل کیا جس کے خاطرخواہ نتائج برآمد ہوئے ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے