صفحہ اول / آرکائیو / پی ایس ایل میں دو میچوں کا فیصلہ کل ہوگا

پی ایس ایل میں دو میچوں کا فیصلہ کل ہوگا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں دو میچ کل منگل کو کھیلے جائیں گے۔ پہلے میچ میں پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی جبکہ دوسرے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطان کی ٹیمیں نبرد آزما ہوں گی۔ دونوں میچز راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی )کے زیر اہتمام پی ایس ایل کے آٹھویں ایڈیشن کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے ، راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کل(منگل کو) لیگ کے 23 ویں میچ پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی ، پشاور زلمی کو بابر اعظم لیڈ کر رہے ہیں جبکہ لاہور قلندرز کی ٹیم شاہین شاہ آفریدی کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔

دوسرے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطان کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کو شاداب خان لیڈ کر رہے ہیں جبکہ ملتان سلطان کو محمد رضوان لیڈ کر رہے ہیں۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا فائنل میچ 19 مارچ کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے