پشاور( آن لائن پاکستان ڈیجیٹل) سنٹرل جیل پشاور سے سمگلر کے فرار ہونے میں مبینہ طور پر مدد کرنے والے ٹرالی ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا۔جیل انتظامیہ کے مطابق سینٹرل جیل پشاور سے چند روز قبل بین الاقوامی سمگلر سیف الرحمان جیل سے فرار ہو گیا اور معلوم ہوا کہ ملزم سنٹرل جیل سے سامان لے جانے والے ٹریکٹر ٹرالی میں فرار ہو ا ہے جس پر پولیس نے کارورائی کرتے ہوئے ٹریکٹر ٹرالی کے ڈرائیور فضل الرحمن کو گرفتار کر لیا۔