صفحہ اول / آرکائیو / پشاور، دو پولیس چوکیوں پر نامعلوم دہشت گردوں کے ہینڈ گر نیڈ سے حملے

پشاور، دو پولیس چوکیوں پر نامعلوم دہشت گردوں کے ہینڈ گر نیڈ سے حملے

پشاور( آن لائن پاکستان ڈیجیٹل) پشاور کے نواحی علاقے ریگی میں واقع پولیس چوکی ملازئی پر نامعلوم دہشت دہشت گردوں نے ہینڈ گر نیڈ پھینک دیا جو زور دار دھما کہ سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں عمارت کو جزوی نقصا ن پہنچا تا ہم کسی قسم کا جا نی نقصا ن نہیں ہوا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھا ری نفری جائیو قو عہ پر پہنچ کر علا قے کو گھیرے میں لیکر سرچ اینڈ سڑا ئیک آ پریشن کر دیا لیکن کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں لا ئی گئی۔

دریں اثنا چند گھنٹو ں بعد مچنی گیٹ پولیس سٹیشن کی حدود پجگی روڈ پر واقع پولیس چوکی جبہ مسجد پر نامعلوم مسلح مو ٹر سا ئیکل سوار شر پسند عنا صر نے ہینڈ گر نیڈ سے حملہ کر دیا جسکے نتیجے میں سرکاری املا ک کو نقصا ن پہنچا تاہم کسی قسم کا جا نی نقصا ن نہیں ہوا جبکہ ڈیو ٹی پر معمو ر پولیس اہلکار وں نے اپنی حفاظت کی خا طر جوا بی فائر نگ کی جس سے شر پسند عناصر فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس نے علا قے کو گھیر ے میں لیکر سر چ اینڈ سڑا ئیک آپریشن کیا لیکن تاحال کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں لا ئی گئی۔ پولیس نے کرائم سین سے شواہد اکھٹے کر کے تحقیقا ت کا دا ئر ہ وسیع کر دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے