صفحہ اول / آرکائیو / ڈی آئی خان، عوام کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں گے، ڈپٹی کمشنر منصور ارشد

ڈی آئی خان، عوام کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں گے، ڈپٹی کمشنر منصور ارشد

ڈی آئی خان( آن لائن ڈیجیٹل پاکستان) ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان منصور ارشد کے زیر صدرات ضلعی انتظامیہ ڈیرہ اسماعیل خان کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا،

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، طارق محمود، ایدیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ ارشد عباسی، اءڈشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف احد یوسف سمیت تمام اسسٹنٹ کمشنرز کی شرکت کی۔

اجلاس میں سکولوں، پٹوار خانوں، صحت کی سہولیات، ترقیاتی کاموں کے معائنوں، غیر قانونی تجاوزات کے خلاف اپریشن، کھلی کچہریوں کے انعقاد، ریونیو کورٹس میں زیر التوا کیسز سمیت شہر میں صفائی کی صورتحال و دیگر امور زیر بحث رہے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ڈیرہ منصور ارشد نے ضلعی انتظامیہ کے تمام افسران کو عوام کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے پر زور دیا اور کہا کہ اس سلسلے کسی بھی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے