نبیل نے اسٹار فٹبالر کرسٹیانورونالڈو سے ملنے کی خواہش ظاہر کی تھی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی
ریاض ( آن لائن پاکستان ڈیجیٹل) فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈ نے زلز لے میں والد کو کھو دینے والے شامی بچے کی خواہش پوری کردی۔ عرب میڈیا کے مطابق شام سے تعلق رکھنے والے 10 سالہ نبیل سعید کے والد 6 فروری کو شام اور ترکیہ میں آنے والے ہولناک زلزلے میں جاں بحق ہو گئے تھے۔ نبیل نے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو سے ملنے کی خواہش ظاہر کی تھی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ سعودی حکام نے نبیل کی ویڈیو دیکھنے کے بعد ان کے خاندان سے رابطہ کیا اور نبیل سے پوچھا کہ وہ کس کو اپنے ساتھ سعودی عرب کے جانا چاہیں گے تو نبیل نے بے ساختہ جواب دیا کہ اپنے والد اور والدہ کو لیکن پھر خود ہی تصحیح کی کہ والد کا تو زلزلے میں انتقال ہو چکا ہے۔