کوہاٹ ( باسط گیلانی ) کمشنر کوہاٹ ڈویژن چیئرمین RTA محمد علی شاہ اور سیکرٹری RTA محمد شعیب کی خصوصی ہدایت پر کرک اڈہ میں زیادہ کرایہ وصول کرنے کی شکایت پر RTA سپرٹنڈنٹ شوکت زمان نے ٹریفک انچارج فہیم بنگش اور ایڈیشنل انچارج عرب جان کے ہمراہ فوری ایکشن لیتے ہوئے زیادہ کرایہ لینے والے ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈاؤن کرکے درجنوں گاڑیوں کو جرمانہ اور چالان کردیا۔
دوران چیکنگ کرایہ نامے چیک کئے اور موقع پر مسافروں کو اضافی کرایہ واپس کیا گیا۔اور ساتھ ہی یونیورسٹی روڈ پر زیادہ کرایہ لینے والے ڈرائیوروں کے خلاف بھرپور کریک ڈاون مزید تیز کردیا ہے اور مختلف شاہراہوں پر کارروائی کے دوران درجنوں گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو چالان کرکے بھاری جرمانے عائد کر دئیے۔
سپریٹنڈنٹ RTA شوکت زمان نے خبردار کیا کہ خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیورز کے خلاف بدستور سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
انھوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ زیادہ کرایہ وصول کرنے والے ڈرائیورز کی نشاندہی کریں تاکہ ایسے عناصر سے قانون کے مطابق نمٹا جاسکے۔