صفحہ اول / آرکائیو / کرک، ضلعی انتظامیہ کا ڈینگی اور لشمینیا کیخلاف مربوط اقدامات اٹھانے کا فیصلہ

کرک، ضلعی انتظامیہ کا ڈینگی اور لشمینیا کیخلاف مربوط اقدامات اٹھانے کا فیصلہ

کرک ( آن لائن پاکستان ڈیجیٹل) ضلعی انتظامیہ کا ڈینگی اور لشمینیا کیخلاف مربوط اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نےمحکمہ صحت کو حساس علاقوں میں فوری اقدامات اٹھانے اور جملہ اداروں کو محکمہ صحت کی بھرپور مدد،معاونت کرنے کی ہدایت کردی۔

گزشتہ روز اس سلسلے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد احمد کی سربراہی میں ان کے دفتر میں ایک اہم اجلاس ہوا جس میں ڈی ایچ او ڈاکٹر سلیم خان سمیت جملہ اداروں کے سربراہان اور ان کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران پبلک ہیلتھ کوارڈینیٹر ڈاکٹراسد ظہور نے ڈینگی اورلشمینیا سے متعلق موجودہ صورتحال اور مستقبل کے خطرات سے سب کو آگاہ کیا اور حساس علاقوں کی نشاندہی کرتے ہوتے ہوئے مچھروں کی روک تھام کے سلسلے میں ضلعی محکمہ صحت کیجانب سے مرتب کردہ پروگرام پیش کیا۔
اس سلسلے میں دیگر اداروں خصوصا ٹی ایم ایز ،بلدیات اور زراعت کی طرف سے درکار مدد،تعاون کا ذکر کیا جس پر اے ڈی سی نے محکمہ صحت سمیت جملہ اداروں کوخطرناک مچھروں سے بچاؤ کیلئے پیشگی اقدامات اٹھانے پر زور دیا جبکہ ڈی ایچ او سلیم خان نے اس سلسلے میں کوئی کسر نہ چھوڑنے کی یقین دہانی کرائی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے