بنوں (آن لائن پاکستان ڈیجیٹل)بنوں ڈویژن کے سیاسی جماعتوں کے قائدین نے اتحاد کے وائس چیئرمین ملک لیاقت علی خان وزیر کے خلاف بے بنیاد ایف آئی ار کے اندراج، قدر تی گیس کے ذخائر میں بنیادی حقوق دینے اور پنجاب کو گیس لائن پچھانے پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے بجلی لوڈشیڈنگ اور سستا آٹے کے کوٹے میں مزید اضافے کیلئے احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کردیا،پہلے مراحلے میں پرامن احتجاج اور پریس کانفرنس بعد میں دھرنے دینے پر اتفاق کرلیا گیا،مسلم لیگ ن،جمعیت علماء اسلام،اے این پی،پاکستان پیپلز پارٹی،قومی وطن پارٹی اور سیاسی اتحاد میں شامل سیاسی جماعتوں کے قائدین کا مشترکہ اجلاس چیئرمین سیاسی اتحاد مولانا رشید اللہ منعقد ہوا اجلاس میں جنرل سیکرٹری منصور خان نے مشترکہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ ہفتہ سیاسی اتحاد کے وائس چیئرمین ملک لیاقت علی خان وزیر کے خلاف سپین وام پولیس کی جانب سے غیر قانونی دباؤ پر ایف آئی ار درج کی گئی ہے جس کی اتحاد شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور ایف آئی ار خاتمے کا مطالبہ کرتے ہیں بنوں ڈویژن کے شمالی وزیرستان شواہ میں دریافت شدہ قدرتی گیس میں یہاں کے تینوں اضلاع کے عوام کو حقوق دینے اور اس کے ساتھ جڑے تمام مراعات میں وزیرستان کو نظر انداز کرنے پر گیس مین پائپ لائن پر کام بند کرنے کا عندیہ دیدیا انہوں نے کہا کہ ایک عرصے سے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جسکی وجہ سے اضلاع کی سطح پر مساجد اور گھروں میں پانی ناپید ہوچکی ہے لوڈشیڈنگ سے عوام کے ساتھ ساتھ تاجروں کو بھی شدید تر مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے انہوں نے کہا کہ سستے آٹے کا کوٹہ انتہائی کم ہونے کی وجہ سے اکثر دیہاتوں کے عوام آٹے کی حصول میں رہ جاتے ہیں اس کیلئے یہاں کے آٹا کے کوٹے میں مزید اضافہ کیا جائے اور ہر علاقے کے سیل پوائنٹس پر آبادی کے تناسب سے آٹے کی بوریوں میں اضافہ فوری طور پر کی جائے انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی اتحاد کے تمام تر جائز مطالبات منوانے کیلئے اتوار سے پرامن احتجاج کا سلسلہ شروع کیا جائیگا جس میں مراحلہ وار احتجاج ریکارڈ کیا جائیگا اس سلسلے میں پریس کانفرنسز،احتجاجی مظاہرے اور پرامن دھرنے دیئے جائینگے تاہم جائز مطالبات عدم منظوری ی صورت میں احتجاج کا دائر ہ مزید وسیع کیا جائیگا