صفحہ اول / آرکائیو / بنوں، ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام کھلی کچہری، عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔ اے ڈی سی

بنوں، ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام کھلی کچہری، عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔ اے ڈی سی

بنوں ( آن لائن پاکستان ڈیجیٹل ) ضلعی انتظامیہ بنوں کے زیر اہتمام کھلی کچری کا انعقاد کیا گیا۔
اے ڈی سی اصلاح الدین، نائب تحصیل دار کاشف خان، قانون گو پٹوار کے صدر شاہ زیب خان نے تحصیل بلڈنگ میں منعقدہ کھلی کچہری اور ریونیو دربار کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو ریونیو کے حوالے سے ایک چھت تلے تمام سہولیات فراہم کرنے کے لئے کھلی کچہریوں اور ریونیو دربار کا انعقا د وقت کی ضرورت ہے کیونکہ اس کی وجہ سے عوام کے مسائل کے مسائل کا ایک ہی جگہ حل ممکن ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی اس پالیسی کو ہم آئندہ بھی جا ری رکھیں گے اور عوام کو زمین کے انتقالات رجسٹری اور ڈومسائل کے حوالے سے سہولت دیتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ عوام کے لئے ریونیو کے حوالے سے معلومات اور ضروریات ان کے گھر کی دہلیز پر پہنچا دیں موجودہ حکومت کی پالیسیوں کی روشنی میں ڈی سی بنوں کی ہدایات کے مطابق ہم ہر مہینے تحصیل بلڈنگ میں کھلی کچہری کا اہتمام کرتے ہیں جس میں سینکڑوں سائلین کا کام ایک ہے چھت کے نیچے ہوجاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم حکمران نہیں بلکہ عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے تنخواہ لیتے ہیں اور عوام کے خادم ہیں عوام کی خدمت کو ہم اپنا فرض سمجھتے ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ ہم عوام کی خدمت میں کوئی سستی اور کوتاہی نہ لائیں گے تاکہ عوام اور انتظامیہ میں پیدا خلا کو کم کیا جا سکے اور عوام کا اداروں پر اعتماد اداروں پر بحال کیا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے