صفحہ اول / آرکائیو / لاہور میں پرتشدد واقعات، عمران خان کیخلاف مقدمہ درج

لاہور میں پرتشدد واقعات، عمران خان کیخلاف مقدمہ درج

لاہور( آن لائن پاکستان ڈیجیٹل) لاہور میں گزشتہ روز پرتشدد واقعات پر سابق وزیر اعظم و چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان پر ڈی ایس پی رائیونڈ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق مسلح افراد سمیت تین، چار سو افراد پر مشتمل جتھے نے ہنگامہ آرائی کے دوران عمران خان و دیگر پارٹی رہنماوں کے کہنے پر اداروں کو دھمکیاں دیتے رہے اور مشتعل افراد نے پولیس پر پتھراؤ کیا اور ڈنڈے برسائے جس میں 13 پولیس افسران اور اہلکار زخمی ہوئے جبکہ پی ٹی آئی کارکنوں کے پتھراؤ کی وجہ سے ان کے اپنے 6 کارکن بھی زخمی ہوئے۔

واضح رہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے دفعہ 144 نافذکی گئی تھی جس کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی کے37 کارکنوں کو گرفتار کیا گیا۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہےکہ لاہور میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کے حملوں میں 2 ڈی ایس پیز سمیت 11 اہلکار زخمی ہوئے ہیں جب کہ پی ٹی آئی نے مبینہ پولیس تشدد سے اپنے ایک کارکن کی ہلاکت کا بھی الزام لگایا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے