صفحہ اول / آرکائیو / ملکی معاشی مشکلات پر قابو پا لیا جائے گا، بدتر حالات کو ہم پیچھے چھوڑ چکے ہیں، آرمی چیف

ملکی معاشی مشکلات پر قابو پا لیا جائے گا، بدتر حالات کو ہم پیچھے چھوڑ چکے ہیں، آرمی چیف

اسلام آباد( آن لائن پاکستان ڈیجیٹل) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی موجودگی میں ملک کی 10 سرکردہ کاروباری شخصیات سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں یقین دہانی کرائی کہ پاکستان مشکل معاشی حالات سے کامیابی سے باہر نکل آئے گا۔

ملاقات کے حوالے سے باضابطہ طور پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ آرمی چیف پوری ملاقات کے دوران پرامید نظر آئے اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ موجودہ معاشی مشکلات پر قابو پا لیا جائے گا۔

انہوں نے کاروباری افراد سے کہا کہ وہ پرعزم اور پراعتماد رہیں۔ ایک ذریعے کے مطابق، آرمی چیف نے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے کاروباری افراد کو بتایا کہ قوم پر مشکلات آتی ہیں اور ہمیں مشکل حالات کا سامنا ہے لیکن بدتر حالات کو ہم پیچھے چھوڑ چکے ہیں اور ہم قائم و دائم رہیں گے۔

وزیر خزانہ نے کاروباری افراد کو بتایا کہ آئی ایم ایف کی تمام پیشگی شرائط کو پورا کر دیا گیا ہے اور چند روز میں ہی معاہدہ ہو جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ آئی ایم ایف نے یہ بھی کہا ہے کہ معیشت میں تیزی لانے کیلئے دوست ممالک سے کیے جانے والے معاہدوں کو بھی دستاویزی شکل دی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے