صفحہ اول / آرکائیو / کوہاٹ، تاجر حضرات رمضان المبارک میں ذخیرہ اندوزی سے باز رہیں، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عظمت

کوہاٹ، تاجر حضرات رمضان المبارک میں ذخیرہ اندوزی سے باز رہیں، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عظمت

کوہاٹ( باسط گیلانی) ڈپٹی کمشنر کوہاٹ ڈاکٹر عظمت نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں ذخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی تاجر حضرات عوام کو لوٹنے سے باز رہیں ضلعی انتظامیہ تاجروں کی مکمل تعاون فراہم کرے گی۔ تاجر رہنماوں محمد عابد خان، امیر خان آفریدی، نانبائی ایسوسی ایشن کے صدر محب شاہ،جنرل سیکرٹری سلطان،سرپرست اعلٰی واحد شنواری اور بازار کے تاجروں نے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عظمت سے دفتر میں ملاقات کی اور مسائل بیان کیے ملاقات میں رمضان کے لیے سستا بازار اور خوردنی اشیاء پر بھی بات کی گئی۔بازار کے تمام تاجران نے کہا کہ مہنگائی بہت زیادہ ہے اور گھروں کو چلانا بہت مشکل ہوگیا انہوں نے ڈپٹی کمشنر سے اپیل کی کہ اس مہنگائی کے دور میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں ریلیف دیا جائے تاکہ غریب عوام کی مدد کی جائے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اس بابرکت مہینے میں تاجروں کی بھرپور مدد کی جائے گی اور تاجر مناسب ریٹ لگائیں تاکہ غریب لوگوں کو خریداری میں آسانی ہو ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے آپ لوگوں کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ذخیرہ اندوزی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ایسے عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے