صفحہ اول / آرکائیو / کوہاٹ، ڈپٹی کمشنر نے کے ڈی اے میں نئے سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کا افتتاح کردیا

کوہاٹ، ڈپٹی کمشنر نے کے ڈی اے میں نئے سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کا افتتاح کردیا

کوہاٹ(باسط گیلانی)کوہاٹ میں ایشین ڈویلپمنٹ بنک اور خیبر پختونخوا سیٹیز امپروومنٹ پراجیکٹ کے تحت ڈبلیو ایس ایس سی کوہاٹ کی جانب سے آج کے ڈی اے میں نئے سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کا افتتاح کردیا ہے جو کہ تین سال کی مدت میں ساڑھے چھ ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔

ڈبلیو ایس ایس سی کوہاٹ کی جانب سے منقعدہ تقریب میں ڈپٹی کمشنر کوہاٹ ڈاکٹر عظمت وزیر نے نئے سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تعمیرکا باقاعدہ افتتاح کیا۔

اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوہاٹ بشیر احمد، ڈبلیو ایس ایس سی کوہاٹ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر عارف روف، چیف انجینئر میاں محسن گل، ڈپٹی جنرل مینیجر طاہر عفیف، بلیو ایس ایس کوہاٹ کے آپریشنز کے زمہ داران، جے ایچ کے۔جے وی کنٹریکٹر، کریٹیو کنسلٹنٹ اور کے پی آئی سی پی سٹاف بھی موجود تھا۔

چیف انجینئر میاں محسن گل نے ڈپٹی کمشنر کوہاٹ کو خیبر پختونخوا سیٹیز امپروومنٹ پراجیکٹس کے مختلف میگا منصوبوں اور بالخصوص سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوہاٹ ڈاکٹر عظمت وزیر نے کہا کہ وہ امید رکھتے ہیں کہ اس پراجیکٹ کی بروقت تعمیر سے کے ڈی اے کے سیوریج کے تمام مسائل حل ہوجائیں گے۔

ڈپٹی کمشنر کوہاٹ ڈاکٹر عظمت وزیرنے اس موقع پر ڈبلیو ایس ایس سی کوہاٹ کے کمپلینٹ سیل کا بھی دورہ کیا جہاں ان کو ہیلپ لائن 1334کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے