صفحہ اول / آرکائیو / ہنگو، ڈپٹی کمشنر نے فرائض میں غفلت پر ریونیو کے 8 افسران معطل کر دیئے

ہنگو، ڈپٹی کمشنر نے فرائض میں غفلت پر ریونیو کے 8 افسران معطل کر دیئے

ہنگو ( منظورخان) ڈپٹی کمشنر ہنگو فضل اکبر نے جمعہ کے روز اچانک ریونیو دفاتر اور تحصیل کوارٹر میں چھاپے مارے اور ڈیوٹی پر موجود نہ ہونے پر دو گرداورں اور چھ پٹواریوں کیخلاف ایکشن لیتے ہوئے معطل کر دیئے، ڈپٹی کمشنر نے فوری گرداور منور خان ، گرداور تجمل خان، پٹواریان مظہر اقبال، محمد زاہد، عمر فاروق، امجد علی خان، منتظر علی، انجم خانان کو معطل کر دیا۔جبکہ تحصیلدار کو شو کاز نوٹس جاری کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر فضل اکبر نے خبر دار کیا ہے کہ تمام سرکاری مشینری عوام کی خدمت پر مامور ہے فرائض سے پہلو تہی اور دیگر بے قاعدگیوں پر بے رحمانہ ایکشن لیا جائے گیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ سرکاری دفاتر پر اچانک چھاپوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا اور جو اہلکار بھی ڈیوٹی پر موجود نہ ہوا اس کے خلاف محکمانہ کاروائی میں کسی قسم کی تاخیر نہیں کی جائے گی۔

فضل اکبر نے عوام سے کہا کہ انہیں سرکاری ملازمین کے متعلق کوئی بھی شکایت ہو تو میرے آفس کے دروازے کھلے ہیں، میرٹ پر ذمہ داران کے خلاف کاروائی کی جائے گی اور عوام کی داد رسی میں تاخیر نہیں ہو گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے