صفحہ اول / آرکائیو / پشاور، رویت ہلال کمیٹی اجلاس کے دوران پرتکلف کھانوں کا مینو کارڈ منظر عام پر آگیا

پشاور، رویت ہلال کمیٹی اجلاس کے دوران پرتکلف کھانوں کا مینو کارڈ منظر عام پر آگیا

پشاور (آن لائن پاکستان ڈیجیٹل) رویت ہلال کمیٹی اجلاس کے دوران پرتکلف کھانوں کا مینو کارڈ منظر عام پر آگیاتفصیلات کے مطابق22مارچ 2023کو روئیت ہلال کمیٹی کا اجلاس اوقاف آفس میں ہوگا۔
روئیت ہلال کمیٹی اجلاس کے دوران کھانوں کیلئے مختلف فرمز سے کھانے کے کوٹیشن طلب کئے گئے ہیںاجلاس میں 100 وی آئی پیز جبکہ 100جنرل پبلک کے کھانے کا کوٹیشن طلب کیا گیاہے۔
دستاویز کے مطابق وی آئی پیز کیلئے مینو میں چاول کیساتھ دم پوخ، بیف چاول،مکس سبزی،رشین سلاد،حلوہ،کولڈ ڈرنکس شامل ہیں،عام مہمانوں کے لئے بیف چاول، چکن کری، مکس سبزی،نان، کولڈ ڈرنکس شامل ہیں اجلاس کے دوران پرتکلف چائے کا بھی اہتمام ہوگا، واضح رہے کہ دوسری جانب محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا نے سرکاری اجلاسوں میں پانی کے بوتل باہرسے لانے تک پر پابندی عائد کی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے