صفحہ اول / آرکائیو / نگران وزیر مذہبی امور اور اطلاعات کا روئیت ہلال کمیٹی اجلاس کے لئے پر تکلف کھانے کے ٹینڈر کا نوٹس، ٹینڈر فی الفور واپس لینے کا حکم، متعلقہ سیکرٹری سے 12 گھنٹے میں رپورٹ طلب

نگران وزیر مذہبی امور اور اطلاعات کا روئیت ہلال کمیٹی اجلاس کے لئے پر تکلف کھانے کے ٹینڈر کا نوٹس، ٹینڈر فی الفور واپس لینے کا حکم، متعلقہ سیکرٹری سے 12 گھنٹے میں رپورٹ طلب

پشاور ( ہارون رشید)خیبر پختونخوا کے نگران صوبائی وزیر اوقاف، حج، اقلیتی و مذہبی امور اور اطلاعات بیرسٹر فیروز جمال کاکاخیل نے روئیت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے لئے پر تکلف کھانے کے اہتمام کے لئے دئیے گئے ٹینڈر کا فوری نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری اوقاف سے فی الفور ٹینڈر واپس کرنے اور متعلقہ سیکرٹری کو 12 گھنٹے کے اندر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کفایت شعاری کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے، موجودہ معاشی حالات میں سرکاری تقریبات میں اس قسم کے پرتکلف کھانوں کا اہتمام کسی صورت برداشت نہیں کیاجائیگا،

انہوں نے سختی سے ہدایت کی کہ محکمہ، تقریبات کاسادگی کے ساتھ انعقاد کرے اور تمام اخراجات میں کفایت شعاری سے کام لے،نگران صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ روئیت ہلال کمیٹی کے اراکین ہمارے معزز مہمان ہیں اس لئے انہوں نے ہدایت کی کہ اجلاس کے ٹینڈر میں مدعو 200 افراد کی بجائے صرف کمیٹی ممبران کو ہی مدعو کیا جائے۔صوبائی وزیر اوقاف کا مزید کہنا تھا کہ نگران حکومت ٹیکس دہندگان کی ایک ایک پائی کی امین ہے اور کسی کو بھی سرکاری وسائل کے بے دریغ استعمال کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے