صفحہ اول / آرکائیو / سعودی عرب کی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ

سعودی عرب کی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ

جدہ( آن لائن پاکستان ڈیجیٹل) سعودی عرب کی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافے کا رجحان پایا گیا۔سعودی خبررساں ادارے کے مطابق جدہ گولڈ مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 220.51 ریال رہی ،22 قیراط ایک گرام سونا 202.14 ریال میں، 21 قیراط والے ایک گرام سونے کی قیمت 192.95 ریال رہی جو جمعرات کی شب 191.26 ریال تھی

جبکہ 18 قیراط کی قیمت 165.39 ریال رہی۔ 8 گرام والی 21 قیراط کی سونے کی گنی 1852.32 ریال اور اسی وزن کی 22 قیراط کی گنی 1940.53 ریال اور24 قیراط کی قیمت 2116.94 ریال رہی۔پانچ گرام والے سونے کے بسکٹ 1146.68 ریال جبکہ 10 گرام کی قیمت 2266.89 ریال اور20 گرام کے بسکٹ 4502.91 ریال میں فروخت کیا گیا۔

گولڈ مارکیٹ میں ایک کلوسونے کے بسکٹ کی قیمت 2 لاکھ 22 ہزار 58 ریال جبکہ 100 گرام کی قیمت 22 ہزار 316 ریال اور50 گرام کے بسکٹ کی قیمت 11 ہزار 180 ریال متعین کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے