صفحہ اول / آرکائیو / قومی ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ میں ٹیم ایونٹ کا ٹائٹل احمر، روبرٹ، سجاد فضل نے جیت لیا

قومی ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ میں ٹیم ایونٹ کا ٹائٹل احمر، روبرٹ، سجاد فضل نے جیت لیا

اسلام آباد( آن لائن پاکستان ڈیجیٹل) پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے زیر جاری قومی ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ میں ٹیم ایونٹ کا ٹائٹل احمر، روبرٹ، سجاد فضل نے جیت لیا جبکہ مینز سنگلز کا فائنل کل (اتوار کو) کھیلا جائے گا۔

گزشتہ روز لیزر سٹی باؤلنگ کلب جناح پارک راولپنڈی میں کھیلے گئے ٹیم ایونٹ میں ٹائٹل احمر، روبرٹ، سجاد فضل نے جیت لیا۔ افضال، سکندر، دنیال شاہ نے دوسری پوزیشن جبکہ اعجاز الرحمان، محمد حسین چٹھہ، دنیال اور رانا شہزاد نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب کل (اتوار کو) ہوگی جس کے مہمانان خصوصی اراکین قومی اسمبلی ثمینہ مطلوب، زہرہ ودود فاطمی اور رومینہ خورشید عالم ہونگی جو فائنل مقابلوں کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گی۔

پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمان نے بتایاکہ ٹورنامنٹ میں10لاکھ روپے کی انعامی رقم رکھی گئی ہے اور اس کے علاوہ کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، میڈلز اور اسناد تقسیم کی جائیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے