صفحہ اول / آرکائیو / وزیرِ اعظم شہباز شریف کی لاہور میں تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے صحافیوں پر تشدد کی شدید مذمت

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی لاہور میں تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے صحافیوں پر تشدد کی شدید مذمت

لاہور( آن لائن پاکستان ڈیجیٹل) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے لاہور میں تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے صحافیوں پر غنڈہ گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک اناء پرست شخص نے اس قوم میں عدم برداشت کا کلچر عام کیا،عمران نیازی نے نوجوانوں میں عدم برداشت اور انتشار کا زہر بھرا۔

وزیر اعظم آفس میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم نے کہا کہ آزادی رائے کا احترام مہذب قوموں کی پہچان ہوتی ہے،لاہور میں غنڈہ گردی کے شکار صحافیوں کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے،ان تمام صحافیوں کو سلام پیش کرتا ہوں جو ایسے چیلنجز کے باوجود قوم تک سچ کو پہنچا رہے ہیں۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ عمران نیازی کی حکومت میں صحافیوں پر ظلم کی داستانیں رقم کی گئیں،جو بھی عمران نیازی سے سوال کرتا ہے اس کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے،حکومت صحافیوں کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے