صفحہ اول / آرکائیو / بنوں، بچوں کے ہاتھوں میں قلم اور کتاب نہیں دیں گے تو کل یہی بچے بندوق سے محبت کریں گے، ڈاکٹر شبیر حسین

بنوں، بچوں کے ہاتھوں میں قلم اور کتاب نہیں دیں گے تو کل یہی بچے بندوق سے محبت کریں گے، ڈاکٹر شبیر حسین

بنوں (آن لائن پاکستان ڈیجیٹل)بنوں میڈیکل کالج کے ڈین ڈاکٹر شبیر حسین اور ممبر بی او جی ڈاکٹر عبدالصمد وزیر نے کہا ہے کہ تعلیم ہی کسی معاشرے میں امن کے قیام اور معاشی ترقی کا ضامن ہوتا ہے۔

جس علاقے میں تعلیم یافتہ اور ہنر مند جوان ہوں گے وہاں نوجوان نسل کو روزگار کے مواقع میسر ہوں گے اور جب نوجوان نسل کو روزگار کے مواقع میسر ہوں گے تو علاقہ میں خوشحالی کا دور دورہ ہوگا

تعلیم تمام انسانوں کا بنیادی حق ہے ہمیں صرف اپنے بچوں کی تعلیم پر نہیں بلکہ ہمیں دوسروں کے بچوں کی تعلیم و تربیت کا خیال رکھنا چاہئے۔

پاکستان ماڈل سکول میں سالانہ یوم والدین کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پرنسپل امتیاز خان، وزیر قومی اتحاد کے صدر اختر خان، رحمت اللہ خان، ریاض خان اور عبدالایاز وزیر نے بھی خطاب کیا۔

مقررین نے کہا کہ کسی بھی ادارے سے فارغ التحصیل طلباء ان کے پہچان ہوتے ہیں اور یہ ادارے میں کام کرنے والوں کا فریضہ ہوتا ہے کہ وہ بچوں کی تعلیم و تربیت اس انداز سے کریں جن سے مستقبل میں اچھے شہری بن سکیں اور وہ قوم اور ملک کے لئے مفید ثابت ہوں اور وہ پاکستان کے نظریاتی اساس کی حفاظت کریں

انہوں نے کہا کہ کسی بھی معاشرے کی تعمیر و ترقی میں بنیادی کردار معیاری تعلیم ہی ادا کرتا ہے انہوں نے کہا کہ ادارے بچوں کی کردار سازی کرتے ہیں لیکن والدین کو بھی اس حوالے سے کردار ادا کرنے کی ضروری ہے کیونکہ والدین کی توجہ کے بغیر ممکن نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اج اگر ہم بچوں کے ہاتھوں میں قلم اور کتاب نہیں دیں گے تو کل یہی بچے بندوق سے محبت کریں گے جو معاشرے کے لئے انتہائی نقصان دہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی عمارت کو بناتے وقت یہ خیال رکھتے ہیں کہ اس کی بنیاد اچھی ہو ہمیں بچوں کی کردار سازی بھی مضبوط بنیادو ں پر کرنا چاہئے اس سکول کے بچوں کی صلاحیتیوں کو دیکھ کر ہم اسانی سے اندازہ لگا سکتے ہیں اس ادارے سے نکلنے والے بچے کل کے بڑے افسر، ڈاکٹر،انجنئیر اور پائلٹ ہوں گے اور قوم کے مستقبل کو یہی اج کے بچے سنبھالیں گے اس حوالے سے قوم کے صاحب حیثیت لوگوں کو اگے ان ہوگا اور اس کار خیر اپنا حصہ ڈالنا ہوگا تاکہ علاقہ کے غریب کے بچے کو بھی معیاری تعلیم کے حصول کا موقع مل سکے۔

اس موقع پر مہمان خصوصی ڈاکٹر شبیر حسین نے پریپ سے لے کر اٹھویں کلاس تک پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے