صفحہ اول / آرکائیو / اورکزئی سکاوٹس کے زیر اہتمام دینی مدارس کے درمیان حفظ القرآن مقابلوں کی تقریب کا انعقاد

اورکزئی سکاوٹس کے زیر اہتمام دینی مدارس کے درمیان حفظ القرآن مقابلوں کی تقریب کا انعقاد

اورکزئی (آن لائن پاکستان ڈیجیٹل ) اورکزئی سکاوٹس کلایہ ہیڈ کوارٹر میں دینی مدارس کے درمیان حفظ مقابلوں کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اس علماءکرام ، قبائلی معززین اور دینی مدارس کے طلباء اور صحافیوں نے شرکت کیں۔

اورکزئی سکاوٹس کے زیر اہتمام کلایہ میں 59 دینی مدارس اور 23 مساجد کے طلبا کے درمیان حفظ مقابلے ہوئے جن میں طلبا نے کمال مہارت سے تلاوت قران پاک کرکے روح پرور فضا قائم کر دی، حفظ مقابلوں میں امیدواروں نے بھر پور طریقے سے حصہ لیا اور حاضرین نے دل کھول کر ان کی ستائش کی۔

اس موقع پر کمانڈنٹ اورکزئی سکاوٹس کرنل تسنیم خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں دہشت گردوں نے مزموم مقاصد کے لیے اسلام کا نام استعمال کیا، اسلام امن، برداشت اور احترام انسانیت کا دین ہے، دینی مدارس کی اسلامی اقدار کے فروغ میں کردار ہمیشہ کے لیے قابل ستائش ہے، بچوں کے درمیاں حسن قرات کے مقابلے ان میں مقابلے کا رجحان پیدا کرتے ہیں۔

کمانڈنٹ اورکزئی سکاوٹس کرنل تسنیم خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دینی مدارس کی خدمات سے کوئی انکار نہیں کر سکتا، ان مدارس کے بچے بے پناہ خداداد صلاحیتوں کے مالک ہیں اور آج ان کو مثبت مقابلوں میں اپنی صلاحتیں پیش کرتے ہوئے دیکھا اور دلی تسکین ملی، بلاشبہ یہ بچے ہمارا مستقبل ہیں۔

کرنل تسنیم خان نے کہا کہ بد بختی سے امن دشمنوں اور دہشت گردوں نے ماضی میں مزموم مقاصد کے لیے اسلام کا نام استعمال کیا اور معصوم افراد کو نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ ملک دشمنوں کے مزموم عزائم خاک میں ملانے کے لیے قبائل نے بھی قربانیاں دیں اور ان کے زخموں پر مرحم رکھنے کا کام ریاست کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب مل کر امن دشمنوں کو شکست دیں گے اور ملک کے چپے چپے کی حفاظت کا فریضہ انجام دیتے رہیں گئے۔

انہوں نے علما اکرام سے اپیل کی کہ وہ امن، مذہبی رواداری اور انسانیت کے پیغام کو حسب سابق عام کرتے رہیں کیونکہ یہ عظیم فریضہ ہے جسے وہ ادا کر رہے ہیں۔

اس موقعہ پر حفظ مقابلوں میں پوزشن حاصل کرنے والے طلبا میں کمانڈنٹ اورکزئی سکاوٹس کرنل تسنیم خان نے انعامات تقسیم کیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے