صفحہ اول / آرکائیو / پی ایس ایل 8،ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلےگئےمیچ میں بہت سےنئےریکارڈزبن گئے
APP51-110323 RAWALPINDI: March 11 – A view of cricket match between Quetta gladiators & Multan sultans during PSL 8 T20 cricket match at Pindi Cricket Stadium. APP/ADZ/ABB/FHA

پی ایس ایل 8،ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلےگئےمیچ میں بہت سےنئےریکارڈزبن گئے

راولپنڈی( آن لائن پاکستان ڈیجیٹل)پی ایس ایل 8 میں ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بہت سے نئے ریکارڈز بن گئے ، ملتان سلطانز کے عثمان خان نے پی ایس ایل کی تیز ترین سنچری بنائی جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے قیس احمد پی ایس ایل تاریخ کے مہنگے ترین بائولر ثابت ہوئے ، انہوں نے 4 اوورز میں 77 رنز دیئے ، راولپنڈی سٹیڈیم میں کسی بھی ٹی 20 میچ میں سب سے زیادہ رنز بنے، ملتان سلطانز نے 262 اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 253 رنز بنائے، یوں میچ میں مجموعی طور پر 515 رنز بنے جو ٹی 20 کا نیا ریکارڈ ہے ،

اس میچ میں زیادہ باؤنڈریز کا بھی نیا ریکارڈ بن گیا اور میچ میں دونوں ٹیموں نے مجموعی طور پر 78 باؤنڈریز لگائیں ، 33 چھکوں اور 45 چوکوں کے ساتھ ایک ٹی 20 میچ میں سب سے زیادہ باؤنڈریز کا ریکارڈ بھی بنا ، اس سے قبل پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے میچ میں 75 باؤنڈریز کا ریکارڈ بنا تھا ، میچ میں مجموعی طور پر 378 رنز باؤنڈریز کی مدد سے بنے ہیں، یہ کسی ایک میچ میں باؤنڈریز سے سب سے زیادہ بننے والے رنز ہیں ، اس سے قبل جمیکا تلاواز اور ٹرینباگو نائٹ رائیڈرز نے باؤنڈریز کی مدد سے 362 رنز بنائے تھے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے