ممبئی: شاہ رخ خان کی بلاک بسٹر ’پٹھان‘500 کروڑ کمائی کے ساتھ ہندی سینما کی کامیاب ترین فلم بن گئی۔
دیپیکا پڈوکون اور کنگ خان کی فلم نے میگا بلاک بسٹر فلموں ’باہو بلی2‘ اور ’ کے جی ایف چیپٹر 2 ‘ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
’پٹھان‘ کی کامیابی کے ساتھ فلم ڈائریکٹر سدھارتھ آنند ان فلمسازوں کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں جن کی فلم نے پانچ سو کروڑ سے زائد کا بزنس کیا ہے، اس سے قبل ایس ایس راجہ مولی یہ ٹائٹل جیتا تھا۔
ایکشن سے بھرپور فلم نے اب تک پوری دنیا سے 1040 کروڑ تک بزنس کرکے فلمی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔
جاسوسی تھرلر یش راج پروڈکشن ہاؤس کی چوتھی فلم ہے اور اسے 25 جنوری کو پوری دنیا میں ریلیز کیا گیا تھا۔