اسلام آباد( آن لائن پاکستان ڈیجیٹل) غیر سرکاری تنظیم انڈویژول لینڈ کے زیراہتمام تربیتی پروگرام کے دوسرے مرحلے میں قبائلی اضلاع سے تعلق رکھنے والے 15 صحافیوں کو اسلام آباد کی سہ روزہ نمائشی دورہ کروایا گیا۔
دورے میں ضلع خیبر، جنوبی وزیرستان، اورکزئی اور کرم کے صحافیوں نے شرکت کی۔
دورے میں صحافیوں کو قومی اسمبلی و سینیٹ آف پاکستان کے مختلف حصے دکھائے، انہیں قومی اسمبلی کے عجائب گھر بھی لے جایا گیا جہاں انہیں پاکستان کے اہم واقعات اور آئین سازی کے حوالے سے بناٸی گٸی دستاویزی فلم دکھائی گئی۔
قومی اسمبلی اور سینٹ ایوانوں میں حکام نے انہیں قانون سازی اور دیگر متعلقہ امور کے بارے میں بریفننگ دی حکام نے صحافیوں کے سوالوں کے جوابات دئیے۔
اس دوران صحافیوں نے سینٹ سیکرٹریٹ میں ہونے والے پارلیمانی امور کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس کی کاروائی میں شرکت جس کی صدارت کمیٹی کے چیٸرمین پاکستان پیپلزپارٹی کے سنیٹر تاج حیدر نے کی دورے کے دوران قبائلی صحافیوں کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد بھی لے جایا گیا جہاں پر پریس کلب عہدیداروں سمیت سینئر صحافیوں کے ساتھ پیشہ ورانہ امور اور مشکلات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
انڈی ویژول لینڈ کی جانب سے قبائلی صحافیوں کو ریڈیو پاکستان، سماء نیوز اور خراسان ڈاٸری کے دفاتر کا دورہ بھی کروایا گیا۔
ریڈیو پاکستان کے دورے کے موقع پر ترجمان چوہدری ضمیر اشرف اور ڈاٸریکٹر سبین خٹک نے صحافیوں کا خیر مقدم کیا اور ذرائع ابلاغ کے امور قباٸلی علاقوں میں ریڈیو کی کارکردگی کے حوالے سے بات چیت کی صحافیوں کو مختلف سٹوڈیوز، نیوز رومز، سوشل میڈیا اور رپورٹنگ سیکشنز دکھاٸے گٸے تربیتی پروگرام میں انڈی ویژول لینڈ کو یو ایس مشن کا تعاون حاصل رہا۔
دورے کے شرکاء نے بتایا کہ اس دورے سے ان کی معلومات میں اضافہ ہوا جس سے ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں مذید اضافہ ہوگا صحافیوں نے تربیتی ورکشاپ کے انعقاد پر انڈویژول لینڈ اور یو ایس مشن کا شکریہ ادا کیا۔