صفحہ اول / آرکائیو / بین الاقوامی خبریں سعودی عرب ، شاہ سلمان کے مرکز کے دوست ممالک کے لیے کھجوروں کی تقسیم کے پروگرام کا آغاز ، 72 ملکوں کو 19 ہزار ٹن کھجوریں بطور تحفہ دی جائیں گی

بین الاقوامی خبریں سعودی عرب ، شاہ سلمان کے مرکز کے دوست ممالک کے لیے کھجوروں کی تقسیم کے پروگرام کا آغاز ، 72 ملکوں کو 19 ہزار ٹن کھجوریں بطور تحفہ دی جائیں گی

ریاض( آن لائن پاکستان ڈیجیٹل) سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان کے مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے برادر اور دوست ممالک کے لیے رمضان کی آمد پر کھجوروں کی تقسیم کے پروگرام کا آغاز کیا ہے،اس دوران چار براعظموں کے 72 ملکوں کو 19 ہزار ٹن سے زیادہ کھجوروں کا تحفہ دیا جائے گا۔

سعودی خبررساں ادارے کے مطابق شاہ سلمان مرکز کے سربراہ ڈاکٹرعبداللہ الربیعہ نے دارالحکومت ریاض میں ’کھجور تحفہ پروگرام‘ کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک گزشتہ برسوں کے دوران عالمی سطح پر انسانیت نواز امداد فراہم کرنے والے پانچ بڑے ملکوں میں سے ایک ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے ذرائع نے اس کی تصدیق کی ہے جبکہ گزشتہ برس سعودی عرب بین الاقوامی ترقیاتی امداد فراہم کرنے والوں میں سرفہرست رہا ۔

ڈاکٹرعبداللہ الربیعہ نے کہا کہ کھجوروں کے تحفے کا پروگرام مملکت کے نخلستانوں کی کامیابی، برادر اور دوست ممالک کے ساتھ محبت کی علامت ہے،چار براعظموں کے 72 ملکوں کو 19 ہزار ٹن سے زیادہ کھجوروں کا تحفہ دیا جائے گا، ان ممالک کا تعلق ایشیا، افریقا، جنوبی امریکا اور یورپ سے ہے۔انہو ں نے بتایا کہ چار ہزار ٹن کھجوریں عالمی خوراک پروگرام کے توسط سے تقسیم کی جائیں گی جن کی مجموعی لاگت 136 ملین ریال ہے، اس سے سالانہ 14 ملین افراد کو فائدہ ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے